Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن مَیں نے دیکھا تو وہاں کسی کو نہ پایا۔ اُن کے معبُودوں میں مُشیر تو کویٔی بھی نہیں تھا، نہ ہی کویٔی ہے جو پُوچھنے پر جَواب دے سکے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 کیونکہ مَیں دیکھتا ہُوں کہ کوئی نہیں۔ اُن میں کوئی مُشِیر نہیں جِس سے پُوچُھوں اور وہ مُجھے جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 लेकिन जब मैं अपने इर्दगिर्द देखता हूँ तो कोई नहीं है जो मुझे मशवरा दे, कोई नहीं जो मेरे सवाल का जवाब दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 لیکن جب مَیں اپنے ارد گرد دیکھتا ہوں تو کوئی نہیں ہے جو مجھے مشورہ دے، کوئی نہیں جو میرے سوال کا جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:28
9 حوالہ جات  

مَیں نے نگاہ کی لیکن وہاں کویٔی مددگار نہ تھا، مُجھے تعجُّب ہُوا کہ کویٔی سہارا دینے والا نہ تھا؛ اِس لیٔے میرے اَپنے بازو نے میرے لیٔے نَجات کا کام کیا، اَور میرے اَپنے غضب نے مُجھے سنبھالا۔


تَب بادشاہ کے تمام دانِشور اَندر آئے لیکن وہ نہ اُس نوشتہ کو پڑھ پایٔے نہ اُس کا مطلب بادشاہ کو بتا سکے۔


اُس نے دیکھا کہ کویٔی آدمی نہیں، اَور اُس نے تعجُّب کیا کہ کویٔی شفاعت کرنے والا نہ تھا؛ لہٰذا اُس کے اَپنے ہی بازو نے اُس کے لیٔے نَجات کا اِنتظام کیا، اَور اُس کی اَپنی راستبازی نے اُسے سنبھالا۔


کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔


وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


مَیں تُمہیں تلوار کے حوالہ کروں گا، اَور تُم سَب ذبح ہونے کے لیٔے جھُک جاؤگے؛ کیونکہ مَیں نے تُمہیں پُکارا اَور تُم نے جَواب نہ دیا، مَیں نے کلام کیا اَور تُم نے نہ سُنا۔ تُم نے وُہی کیا جو میری نظر میں بُرا تھا اَور اَیسے کام پسند کئے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات