Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 کس نے یہ بات پہلے سے بتا دی تھی تاکہ ہم جان لیں، کس نے پہلے سے یہ آشکار کر دیا تھا تاکہ ہم کہہ سکیں ’وہ سچ کہہ رہاتھا‘؟ لیکن کویٔی خبر دینے والا نہیں، کویٔی سُنانے والا نہیں، کویٔی نہیں تھا جو تمہاری باتیں سُنتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 کِس نے یہ اِبتدا سے بیان کِیا کہ ہم جانیں؟ اور کِس نے آگے سے خبر دی کہ ہم کہیں کہ سچ ہے؟ کوئی اُس کا بیان کرنے والا نہیں۔ کوئی اُس کی خبر دینے والا نہیں۔ کوئی نہیں جو تُمہاری باتیں سُنے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 किसने इब्तिदा से इसका एलान किया ताकि हमें इल्म हो? किसने पहले से इसकी पेशगोई की ताकि हम कहें, ‘उसने बिलकुल सहीह कहा है’? कोई नहीं था जिसने पहले से इसका एलान करके इसकी पेशगोई की। कोई नहीं था जिसने तुम्हारे मुँह से इसके बारे में एक लफ़्ज़ भी सुना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 کس نے ابتدا سے اِس کا اعلان کیا تاکہ ہمیں علم ہو؟ کس نے پہلے سے اِس کی پیش گوئی کی تاکہ ہم کہیں، ’اُس نے بالکل صحیح کہا ہے‘؟ کوئی نہیں تھا جس نے پہلے سے اِس کا اعلان کر کے اِس کی پیش گوئی کی۔ کوئی نہیں تھا جس نے تمہارے منہ سے اِس کے بارے میں ایک لفظ بھی سنا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:26
7 حوالہ جات  

میری طرح اَور کون ہے؟ اگر کویٔی ہو تو وہ اعلان کرے۔ اَور بتائے کہ جَب سے مَیں نے قدیم لوگوں کو قائِم کیا، تَب سے اَب تک کیا ہُوا اَور آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ ہاں وہ پیشن گوئی کرے کہ آئندہ کیا ہوگا۔


”اَپنے بُتوں کو لاؤ تاکہ وہ ہمیں بتائیں کہ کیا ہونے والا ہے۔ ہمیں بتائیں کہ پہلی چیزیں کیا تھیں، تاکہ ہم اُن پر غور کریں اَور اُن کا اَنجام جانیں۔ یا آئندہ کو ہونے والی باتوں سے ہمیں آگاہ کرو،


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


تمام قومیں جمع ہو جایٔیں اَور سَب اُمّتیں جمع ہُوں۔ اُن میں سے کس نے یہ نبُوّت کی یا پچھلی باتیں ہمیں بتائیں؟ وہ اَپنی سچّائی کے ثبوت میں اَپنے گواہ لے آئیں، تاکہ اَور لوگ سُنیں اَور کہیں، ”ہاں یہ حق ہے۔“


یہ کس نے کیا ہے اَور اُسے کس نے آگے بڑھایا ہے، شروع سے ہی نَسلوں کو آگے بڑھایا ہے؟ مَیں، اُن میں اوّل اَور آخِر، مَیں وُہی یَاہوِہ ہُوں۔“


اِبتدائی زمانہ کی باتیں یاد کرو جو قدیم ہی سے ہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور کویٔی دُوسرا نہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور مُجھ سا کویٔی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات