Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”مَیں نے شمال سے ایک کو اُکسایا ہے اَور وہ آ بھی پہُنچا۔ وہ آفتاب کے مطلع (مشرق) سے آیا ہے اَور میرا نام لیتا ہے۔ جِس طرح کُمہار گیلی مٹّی کو روندتا ہے، اُسی طرح وہ حُکمرانوں کو گارے کی مانند روندتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 مَیں نے شِمال سے ایک کو برپا کِیا ہے۔ وہ آ پُہنچا وہ آفتاب کے مطلع سے ہو کر میرا نام لے گا اور شاہزادوں کو گارے کی طرح لتاڑے گا۔ جَیسے کُمہار مِٹّی گُوندھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 अब मैंने शिमाल से एक आदमी को जगा दिया है, और वह मेरा नाम लेकर मशरिक़ से आ रहा है। यह शख़्स हुक्मरानों को मिट्टी की तरह कुचल देता है, उन्हें गारे को नरम करनेवाले कुम्हार की तरह रौंद देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اب مَیں نے شمال سے ایک آدمی کو جگا دیا ہے، اور وہ میرا نام لے کر مشرق سے آ رہا ہے۔ یہ شخص حکمرانوں کو مٹی کی طرح کچل دیتا ہے، اُنہیں گارے کو نرم کرنے والے کمہار کی طرح روند دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:25
15 حوالہ جات  

”کس نے اُسے مشرق سے اُکسایا، جسے وہ راستی سے اَپنی خدمت میں بُلاتے ہیں؟ وہ قوموں کو اُس کے حوالہ کرتے ہیں اَور بادشاہوں کو اُن کے زیرِ فرمان کرتے ہیں۔ اَپنی تلوار سے وہ اُنہیں خاک کی طرح، اَور اَپنی کمان سے اُنہیں اُڑتے ہُوئے بھُوسے کی مانند کر دیتے ہیں۔


میں اُسے ایک بے دین قوم کی طرف بھیج رہا ہُوں ایک اَیسی قوم کے خِلاف جِس پر میرا قہر ہے، تاکہ وہ اُنہیں لُوٹے اَور مالِ غنیمت حاصل کرے، اَور اُنہیں گلیوں میں کیچڑ کی طرح روندے۔


مَیں نے اُنہیں پیس پیس کر زمین کی گَرد کی مانند بنا دیا؛ مَیں نے اُنہیں کُچل کر، گلی کوچوں کی کیچڑ کی مانند روند ڈالا۔


وہ ایک ساتھ جنگ میں اُن سُورماؤں کی مانند ہوں گے جو جنگ میں اَپنے دُشمنوں کو گلیوں کی کیچڑ کی مانند روندیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ اُن کے ساتھ ہیں، اِس لئے وہ بہادری سے جنگ لڑیں گے اَور دُشمنوں کے گُھڑسواروں کو سراسیمہ کر دیں گے۔


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


جو خورشؔ کے حق میں کہتاہے، ’وہ میرا چرواہا ہے اَور میری تمام مرضی پُوری کرےگا؛ اَور یروشلیمؔ کی بابت کہے گا، ”وہ پھر سے تعمیر کیا جائے،“ اَور ہیکل کے متعلّق، ”اُس کی بُنیاد رکھی جائے۔“ ‘ “


شمال کی جانِب سے ایک قوم اُس پر حملہ کرےگی، اَور اُس کے مُلک کو اُجاڑ دے گی۔ اَور وہاں کویٔی باشِندہ نہ رہے گا؛ آدمی اَور جانور دونوں بھاگ جائیں گے۔


مَیں اَپنی راستبازی میں خورشؔ کو برپا کروں گا: اَور اُس کی تمام راہیں سیدھی کروں گا۔ وہ میرا شہر پھر سے تعمیر کرےگا اَور میرے جَلاوطنوں کو آزاد کرےگا، لیکن کسی قیمت یا اِنعام کے عوض نہیں۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


مُجھے نہایت ہی ہیبت ناک رُویا دِکھائی گئی: غدّار دغا دیتاہے، اَور لُٹیرا لُوٹ لیتا ہے۔ اَے عیلامؔ، چڑھائی کر! اَے مِدائی، محاصرہ کر! اُس کی وجہ سے جو نوحہ ہُوا اُسے میں ختم کروں گا۔


پھر چھٹے فرشتہ نے اَپنا پیالہ بڑے دریائے فراتؔ پر اُنڈیل دیا اَور دریا کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے آنے کے لیٔے راہ تیّار ہو جائے۔


”یَاہوِہ اَپنے ممسوح خورشؔ کے حق یُوں فرماتے ہیں مَیں نے اُس کے داہنے ہاتھ کو اِس لیٔے تھام لیا ہے کہ اُس کے سامنے قوموں کو پست کروں اَور بادشاہوں کا زرہ بکتر اُتار دُوں، اُس کے سامنے دروازے کھول دُوں تاکہ پھاٹک بند نہ کئے جایٔیں:


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس مُلک کے تمام باشِندوں پر شمالی جانِب سے آفت نازل ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات