Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 ہمیں بتاؤ کہ آئندہ کیا ہوگا، تاکہ ہم جانیں کہ تُم معبُود ہو۔ چاہے بھلا یا بُرا، کچھ تو کرو تاکہ ہم سَب اُسے دیکھ کر ڈر جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 بتاؤ کہ آگے کو کیا ہو گا تاکہ ہم جانیں کہ تُم اِلہٰ ہو۔ ہاں بھلا یا بُرا کُچھ تو کرو تاکہ ہم مُتعجِّب ہوں اور باہم اُسے دیکھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 वह कुछ जो आनेवाले दिनों में होगा, ताकि हमें मालूम हो जाए कि तुम देवता हो। कम अज़ कम कुछ न कुछ करो, ख़ाह अच्छा हो या बुरा, ताकि हम घबराकर डर जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 وہ کچھ جو آنے والے دنوں میں ہو گا، تاکہ ہمیں معلوم ہو جائے کہ تم دیوتا ہو۔ کم از کم کچھ نہ کچھ کرو، خواہ اچھا ہو یا بُرا، تاکہ ہم گھبرا کر ڈر جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:23
13 حوالہ جات  

”اِس سے پہلے کہ اَیسا ہو، میں تُمہیں بتا رہا ہُوں، تاکہ جَب اَیسا ہو جائے تو تُم ایمان رکھو کہ وہ میں ہی ہُوں۔


دیکھو، پُرانی باتیں پُوری ہو چُکی ہیں، اَور اَب مَیں نئی باتیں بتاتا ہُوں؛ اِس سے قبل کہ وہ وقوع میں آئیں مَیں تُمہیں بتائے دیتا ہُوں۔“


وہ کھیرے کے کھیت میں پرندوں کو ڈرانے والے کھڑے اِنسانی پُتلے کی مانند ہیں، جو بول نہیں سکتے؛ اُنہیں اُٹھاکر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے مت ڈرو؛ کیونکہ وہ کویٔی ضرر نہیں پہُنچا سکتے، اَور نہ ہی کوئی فائدہ پہُنچا سکتے۔“


وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے، اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا، تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔


جسے اَزل سے ہی اَپنی کاریگری کا علم ہے۔


تمام قومیں جمع ہو جایٔیں اَور سَب اُمّتیں جمع ہُوں۔ اُن میں سے کس نے یہ نبُوّت کی یا پچھلی باتیں ہمیں بتائیں؟ وہ اَپنی سچّائی کے ثبوت میں اَپنے گواہ لے آئیں، تاکہ اَور لوگ سُنیں اَور کہیں، ”ہاں یہ حق ہے۔“


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


اگرچہ تُم مُجھے خواب نہ بتاؤ گے تو تمہارے لیٔے صِرف ایک ہی سزا ہے۔ تُم نے اُس اُمّید پر کہ حالات بدل جایٔیں گے، مُجھے گُمراہ کُن اَور شرارت آمیز باتیں بتانے کی سازش کی ہے۔ لہٰذا مُجھے خواب بتا دو تاکہ میں جانوں کہ تُم میری خاطِر اُس کی تعبیر بتا سکوگے۔“


تیرے دانشمند مُشیر اَب کہاں ہیں، اَے فَرعوہؔ! وہ تُجھے بتاتے کیوں نہیں کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مِصر کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات