Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”اَے جزیروں، میرے حُضُور خاموش رہو! قوموں کو اَز سرِ نَو قُوّت حاصل کرنے دو! اُنہیں آگے آکر بولنے دو؛ آؤ ہم عدالت کی جگہ اِکٹھّے ہوکر ملیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے جزیرو! میرے حضُور خاموش رہو اور اُمّتیں ازسرِ نَو زور حاصِل کریں۔ وہ نزدِیک آ کر عرض کریں۔ آؤ ہم مِل کر عدالت کے لِئے نزدِیک ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 “ऐ जज़ीरो, ख़ामोश रहकर मेरी बात सुनो! अक़वाम अज़ सरे-नौ तक़वियत पाएँ और मेरे हुज़ूर आएँ, फिर बात करें। आओ, हम एक दूसरे से मिलकर अदालत में हाज़िर हो जाएँ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ”اے جزیرو، خاموش رہ کر میری بات سنو! اقوام از سرِ نو تقویت پائیں اور میرے حضور آئیں، پھر بات کریں۔ آؤ، ہم ایک دوسرے سے مل کر عدالت میں حاضر ہو جائیں!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:1
22 حوالہ جات  

”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔


مگر یَاہوِہ اَپنی مُقدّس میں ہے؛ تمام زمین اُس کے سامنے خاموش رہے۔


اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“


خُدا نے فرمایا، ”خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛ میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا، میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔“


اَے قومو، نزدیک آؤ اَور سُنو؛ اَے اُمّتو، دھیان سے سُنو! زمین اَور اُس کی معموُری، دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے، سَب سُنیں!


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


مَرد کی مانند اَپنی کمر باندھو؛ میں تُم سے سوال پُوچھوں گا، اَور تُم مُجھے جَواب دوگے۔


مُجھے بے قُصُور ٹھہرانے والے میرے قریب ہیں۔ پھر کون مُجھ پر اِلزام لگا سَکتا ہے؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہُوں! میرا مُدّعی کون ہے؟ وہ میرے مقابل ہو!


اَے جزیروں، میری سُنو؛ اَے دُور دراز کی قومو، کان لگاؤ: میری پیدائش سے پہلے ہی یَاہوِہ نے مُجھے بُلایا؛ اَور بطن مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کیا۔


”میرے قریب آؤ اَور یہ بات سُنو: ”شروع ہی سے مَیں نے پوشیدگی میں کلام نہیں کیا؛ جَب یہ ہوتاہے، میں بھی وہاں ہوتا ہُوں۔“ اَور اَب یَاہوِہ قادر نے اَپنی رُوح کے ساتھ مُجھے بھیجا ہے۔


لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔ وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛ وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے، چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔


جزیروں نے اُسے دیکھ لیا اَور وہ خوفزدہ ہیں؛ ساری زمین پر کپکپی طاری ہے۔ وہ بڑھ کر سامنے چلے آتے ہیں؛


تمام قومیں جمع ہو جایٔیں اَور سَب اُمّتیں جمع ہُوں۔ اُن میں سے کس نے یہ نبُوّت کی یا پچھلی باتیں ہمیں بتائیں؟ وہ اَپنی سچّائی کے ثبوت میں اَپنے گواہ لے آئیں، تاکہ اَور لوگ سُنیں اَور کہیں، ”ہاں یہ حق ہے۔“


مُجھے یاد دِلا، آؤ ہم آپَس میں بحث کریں؛ اَور تُم اَپنی بےگُناہی کے ثبوت پیش کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات