Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں، کیونکہ یَاہوِہ کی ہَوا اُن پر چلتی ہے۔ یقیناً لوگ گھاس ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہے کیونکہ خُداوند کی ہوا اُس پر چلتی ہے۔ یقِیناً لوگ گھاس ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब रब का साँस उन पर से गुज़रे तो घास मुरझा जाती और फूल गिर जाता है, क्योंकि इनसान घास ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب رب کا سانس اُن پر سے گزرے تو گھاس مُرجھا جاتی اور پھول گر جاتا ہے، کیونکہ انسان گھاس ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:7
15 حوالہ جات  

اُس کا سانس کوئلوں کو دہکا دیتاہے، اَور اُس کے مُنہ سے شُعلے لپکتے ہیں۔


مگر دولتمند کو اَپنے ادنیٰ مرتبہ پر فخر کرنا چاہئے کیونکہ دولتمند جنگلی پھُول کی طرح مُرجھا کر ختم ہو جایٔےگا۔


کیونکہ سُورج طُلوع ہوتے ہی سخت دھوپ لگتی ہے اَور پَودے کو سُکھا دیتی ہے۔ اَور اُس کا پھُول جھڑ جاتا ہے اَور اُس کی تمام خُوبصُورتی ختم ہو جاتی ہے۔ اِسی طرح دولتمند کی زندگی بھی اُس کے کاروبار کے دَوران فنا ہو جایٔےگی۔


اَیسے لوگ خُدا کی ایک پھُونک سے ہلاک ہو جاتے ہیں؛ اَور اُن کے غضب کی آندھی سے فنا ہو جاتے ہیں۔


وہ پھُول کی طرح کھِلتا، اَور مُرجھا جاتا ہے؛ وہ تیزی سے گزرتے ہُوئے سایہ کی طرح قائِم نہیں رہتا۔


آپ آدمیوں کو موت کے سیلاب میں بہا لے جاتے ہیں؛ وہ صُبح کو اُگنے والی گھاس کی مانند ہوتے ہیں۔


اَیسی سرسبز گھاس جو صُبح کو لہلہاتی ہے، لیکن شام کو مُرجھاتی اَور سُوکھ جاتی ہے۔


میرا دِل جھُلس کر گھاس کی مانند سُوکھ گیا ہے؛ اَور مَیں اَپنی روٹی کھانا بھی بھُول جاتا ہُوں۔


جوں ہی اُس کے اُوپر ہَوا چلتی ہے، وہ ضائع ہو جاتا ہے، اَور پھر اَپنی پرانی جگہ دِکھائی نہیں دیتا کہ گُل کس جگہ کھِلا تھا۔


بَلکہ وہ مسکینوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے، اَور دُنیا کے غریبوں کا فیصلہ عدل سے کریں گے۔ وہ اَپنی زبان کے عصا سے زمین کو ماریں گے اَور اَپنے لبوں کے دَم سے بدکاروں کو ہلاک کریں گے۔


اِسی وجہ سے اُن لوگوں کی طاقت چھین لی گئی، اَور وہ دہشت زدہ اَور شرمسار ہو گئے۔ وہ کھیتوں میں اُگے ہُوئے پَودوں کی مانند ہیں، بالکُل نازک ہرے پَودوں کی طرح، اَور چھتوں پر خُود اُگنے والی گھاس کی مانند ہیں، جو بڑھنے سے پہلے ہی مُرجھا جاتی ہے۔


جوں ہی وہ لگائے گیٔے، جوں ہی وہ بوئے گیٔے، اَور جوں ہی اُنہُوں نے زمین میں جڑ پکڑی، تو ہی وہ اُن پر پھُونک مارتا ہے اَور وہ مُرجھا جاتے ہیں، اَور آندھی اُنہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جاتا ہے۔


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


تُم نے بہت فصل پانے کی اُمّید رکھی لیکن تھوڑا ہی مِلا اَور جَب تُم اُسے لے کر اَپنے گھر لایٔے تو مَیں نے اُسے اُڑا دیا۔ کیوں؟ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، کیونکہ میرا بیت المُقدّس ویران ہے اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر میں مصروف ہے۔


اِنسان کی عمر گھاس کی مانند ہوتی ہے، وہ میدان کے پھُول کی طرح کھِلتا ہے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات