Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتا ہے اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 वह थकेमाँदों को ताज़गी और बेबसों को तक़वियत देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 وہ تھکے ماندوں کو تازگی اور بےبسوں کو تقویت دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:29
17 حوالہ جات  

اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔


تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو،


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔


کیونکہ مَیں تھکے ہوؤں کو تازگی بخشوں گا اَور بھُوک سے کمزوروں کو سیر کروں گا۔“


یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے، تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے، اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔


تمہارے پھاٹکوں کی چٹخنیاں لوہے اَور کانسے کی ہُوں گی، اَور تمہاری قُوّت تمہاری عمر کے مساوی ہوگی۔


آگ کے بھڑکتے شُعلوں کو بُجھا دیا، شمشیر کی دھار سے بچ نکلے، کمزوری میں اُنہیں قُوّت حاصل ہویٔی، جنگ میں طاقتور ثابت ہویٔے، دُشمنوں کی فَوجوں کو شِکست دی۔


لیکن یعقوب کے قادر کے ہاتھ سے، اَور اُس چرواہے کے سبب سے جو اِسرائیل کی چٹّان ہے، اُس کی کمان مضبُوط رہی، اَور اُس کے قوی بازوؤں کی قُوّت قائِم رہی۔


اِس لیٔے ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔ خواہ ہماری ظاہری طور سے جِسمانی قُوّت کم ہوتی جا رہی ہے، لیکن باطنی رُوحانی قُوّت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔


تَب خُدا نے لحیؔ میں ایک جگہ زمین چاک کر دی اَور اُس میں سے پانی نکل آیا۔ جَب شِمشُونؔ پی چُکا تو اُس کی قُوّت لَوٹ آئی اَور وہ تازہ دَم ہو گیا۔ اِس لیٔے وہ چشمہ عینؔ ہقّورے کہلایا اَور وہ آج تک لحیؔ میں ہے۔


اَے خُدا، آپ اَپنے پاک مَقدِس میں مُہیب ہیں؛ اِسرائیل کے خُدا اَپنی اُمّت کو قُوّت اَور طاقت بخشتے ہیں۔ خُدا کی تمجید ہو!


”سُورماؤں کی کمانیں توڑ دی جاتی ہیں، لیکن لڑکھڑانے والے قُوّت سے کمربستہ ہو جاتے ہیں۔


وہ سَب یہ سوچ کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے تھے، ”ہمارے ہاتھ کام کرنے کے لیٔے کمزور پڑ جایٔیں، لہٰذا کام مُکمّل نہیں ہو پایٔےگا۔“ لیکن مَیں نے دعا کی، ”میرے ہاتھوں کو مضبُوط کیجئے۔“


آپ کی اُمّت اُس مُلک میں بس گئی، اَور اَے خُدا، آپ نے اَپنے فیض سے، مسکینوں کی ضرورتیں پُوری کیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات