Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر آسمانوں کی طرف دیکھو: اِن سَب کا خالق کون ہے؟ وُہی جو اجرامِ فلکی شُمار کرکے نکالتا ہے، اَور اُن میں سے ہر ایک کو نام بنام بُلاتا ہے۔ اُس کی عظیم قُدرت اَور زبردست توانائی کی وجہ سے، اُن میں سے کویٔی بھی غائب نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاؤ اور دیکھو کہ اِن سب کا خالِق کَون ہے۔ وُہی جو اِن کے لشکر کو شُمار کر کے نِکالتا ہے اور اُن سب کو نام بنام بُلاتا ہے اُس کی قُدرت کی عظمت اور اُس کے بازُو کی توانائی کے سبب سے ایک بھی غَیر حاضِر نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 अपनी नज़र उठाकर आसमान की तरफ़ देखो। किसने यह सब कुछ ख़लक़ किया? वह जो आसमानी लशकर की पूरी तादाद बाहर लाकर हर एक को नाम लेकर बुलाता है। उस की क़ुदरत और ज़बरदस्त ताक़त इतनी अज़ीम है कि एक भी दूर नहीं रहता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اپنی نظر اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھو۔ کس نے یہ سب کچھ خلق کیا؟ وہ جو آسمانی لشکر کی پوری تعداد باہر لا کر ہر ایک کو نام لے کر بُلاتا ہے۔ اُس کی قدرت اور زبردست طاقت اِتنی عظیم ہے کہ ایک بھی دُور نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:26
26 حوالہ جات  

اَپنی نگاہیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ، اَور نیچے زمین کو دیکھو؛ آسمان دھوئیں کی مانند غائب ہو جایٔیں گے، اَور زمین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اَور اُس کے باشِندے مکھّیوں کی طرح مَر جایٔیں گے۔ لیکن میری نَجات اَبد تک قائِم رہے گی، اَور میری راستی کبھی موقُوف نہ ہوگی۔


میرے ہی ہاتھ نے زمین کی بُنیاد ڈالی، اَور میرے داہنے ہاتھ نے آسمانوں کو پھیلایا؛ جَب مَیں اُنہیں بُلاتا ہُوں، تَب وہ سَب ایک ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔


”یَاہوِہ، تیرا فدیہ دینے والے، جنہوں نے تُجھے رحم میں بنایا، یُوں کہتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، جِس نے سَب چیزیں بنائیں، جِس نے اکیلے ہی آسمانوں کو تانا، اَور خُود ہی زمین کو پھیلایا،


میں ہی رَوشنی کا مُوجد اَور تاریکی کا خالق ہُوں، میں ہی خُوش اِقبالی کا بانی اَور بدنصیبی کا پیدا کرنے والا میں، یَاہوِہ ہی یہ سَب کچھ کرتا ہُوں۔


یَاہوِہ خُدا یُوں فرماتے ہیں۔ جِس نے آسمان پیدا کیا، اَور اُنہیں تان دیا، جِس نے زمین کو اَورجو کچھ اُس میں سے نکلتا ہے اُسے پھیلایا، جو اُس کے باشِندوں کو سانس، اَور اُس پر چلنے والوں کو زندگی دیتاہے:


یَاہوِہ کے طُومار میں ڈھونڈو اَور پڑھو: اِن میں سے ایک بھی کم نہ ہوگا، اَور نر اَور مادہ ایک ساتھ رہیں گے۔ کیونکہ اُس نے اَپنے مُنہ سے یہ حُکم دیا ہے، اَور اُس کی رُوح اُنہیں جمع کرےگی۔


آسمان خُدا کا جلال ظاہر کرتا ہے؛ اَور فِضا اُس کی دستکاری دِکھاتی ہے۔


اَور جَب تُم آسمان کی طرف نگاہ کرو اَور تمام اجرامِ فلکی یعنی آفتاب چاند اَور تاروں کو دیکھو تو اُنہیں سَجدہ کرنے کے لیٔے مائل نہ ہو جاؤ اَور نہ اُن چیزوں کی عبادت کرو جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے آسمان کے نیچے کی سَب قوموں کے لیٔے رکھ چھوڑا ہے۔


آپ نے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان آپ کے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔


خُدا نے دو بڑی رَوشنیاں بنائیں بڑی رَوشنی یعنی سُورج دِن پر حُکومت کرنے کے لیٔے اَور چُھوٹی رَوشنی یعنی چاند رات پر حُکومت کرنے کے لیٔے۔ خُدا نے سِتارے بھی بنائے۔


میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟


”اَے یعقوب، اَے اِسرائیل، تُو جو میرا بُلایا ہُواہے، میری سُن: مَیں وُہی ہُوں؛ مَیں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”دِن کو رات سے الگ کرنے کے لیٔے آسمان کی فِضا میں نیّر ہُوں تاکہ وہ موسموں دِنوں اَور برسوں میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے نِشان ٹھہریں۔


خُدا سے کہو، ”آپ کے کارنامے کیا ہی مُہیب ہیں! آپ کی قُدرت اِس قدر عظیم ہے کہ آپ کے دُشمن آپ کے سامنے عاجزی کرنے لگتے ہیں۔


آپ کے آئین آج تک قائِم ہے، کیونکہ سَب چیزیں آپ کی خدمت گزار ہیں۔


مَیں نے ہی زمین بنائی اَور اُس پر نَوع اِنسانی کو پیدا کیا۔ میرے اَپنے ہاتھوں نے افلاک کو تانا؛ اَور اجرامِ فلکی کو مرتّب کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات