Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 40:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تمہارا خُدا فرماتے ہیں، تسلّی دو، میرے لوگوں کو تسلّی دو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تسلّی دو تُم میرے لوگوں کو تسلّی دو۔ تُمہارا خُدا فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 तुम्हारा रब फ़रमाता है, “तसल्ली दो, मेरी क़ौम को तसल्ली दो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 تمہارا رب فرماتا ہے، ”تسلی دو، میری قوم کو تسلی دو!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 40:1
29 حوالہ جات  

وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


یقیناً یَاہوِہ صِیّونؔ کو تسلّی دے گا اَور اُس کے تمام بنجر زمینوں پر نظرِ عنایت کرےگا؛ اَور اُس کے صحراؤں کو عدنؔ کی مانند اَور اُس کے بنجر علاقہ کو یَاہوِہ عدنؔ کی مانند کر دے گا۔ اُس میں خُوشی اَور خُرّمی، اَور شُکر گزاری اَور گانے کی آواز پائی جائے گی۔


پس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلّی دیا کرو۔


تَب یَاہوِہ نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، نرم اَور تسلّی بخش جَواب دیئے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا، اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔


اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔


اَے یروشلیمؔ کے ویرانو، سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔


میں ہی نے پہلے صِیّونؔ سے کہا: ’دیکھ، اُن باتوں کو ہوتا دیکھ!‘ مَیں نے یروشلیمؔ کو ایک مُبشَّر بخشا جو خُوشخبری دیں۔


تُم میں کون یَاہوِہ کا خوف رکھتا ہے اَور اُن کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو تاریکی میں چلتا ہے، اَور رَوشنی سے محروم ہے، وہ یَاہوِہ کے نام پر توکّل کرے اَور اَپنے خُدا پر بھروسا رکھے۔


راستبازوں سے کہہ دو کہ اُن کا بھلا ہوگا، کیونکہ وہ اَپنے اعمال کا پھل کھایٔیں گے۔


مَیں کان لگائے رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا کیا فرماتے ہیں؛ وہ اَپنے لوگوں اَور اَپنے مُقدّسین سے سلامتی کا وعدہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ پھر احمقانہ راہوں سے دُور رہیں۔


نحمیاہ نے کہا، ”جاؤ اَور اَپنا پسندِیدہ کھانا کھاؤ اَور میٹھے شربت پیو اَور اُن کے لیٔے بھی کچھ بھیجو جِن کے پاس کچھ تیّار نہیں۔ یہ دِن ہمارے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہے۔ رنجیدہ نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ کی شادمانی ہی تمہاری قُوّت ہے۔“


اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں، اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔


تَب تیرے خِلاف میرا غضب دھیما ہو جائے گا اَور میری غیرت کا قہر تُجھ سے ہٹ جائے گا۔ تَب میں سکون پاؤں گا اَور پھر غضبناک نہ ہوں گا۔


آپ نے اَپنا سارا غضب ہٹا لیا ہے اَور اَپنے شدید قہر سے باز آئے ہیں۔


رونے کا اَور ہنسنے کا وقت، ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت،


”پھر بُلند آواز سے اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میرے شہر دوبارہ خُوشحالی سے معموُر ہوں گے اَور یَاہوِہ پھر صِیّونؔ کو تسلّی بخشیں گے اَور یروشلیمؔ کو قبُول فرمائیں گے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات