Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 4:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور وہ دِن کی دھوپ سے بچنے کے لیٔے ایک خیمہ اَور چھاؤں اَور آندھی اَور مینہ سے بچنے کے لیٔے ایک آسرا اَور جائے پناہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور ایک خَیمہ ہو گا جو دِن کو گرمی میں سایہ دار مکان اور آندھی اور جھڑی کے وقت آرام گاہ اور پناہ کی جگہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जो उसे झुलसती धूप से महफ़ूज़ रखेगा और तूफ़ान और बारिश से पनाह देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جو اُسے جُھلستی دھوپ سے محفوظ رکھے گا اور طوفان اور بارش سے پناہ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 4:6
17 حوالہ جات  

کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ، اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ، اَور سیلاب میں محفوظ مقام اَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔ کیونکہ سنگدل کی سانس دیوار سے ٹکرانے والے طُوفان


کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛ وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛ اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔


ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ، یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛ راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔


’وہ آئندہ نہ تو کبھی بھُوکے ہوں گے؛ اَور نہ کبھی پیاسے۔ نہ تو سُورج کی گرمی اُنہیں جُھلسایٔے گی،‘ اَور نہ اُنہیں دھوپ ستائے گی۔


ایمان ہی سے حضرت نُوح نے اُن چیزوں کی بابت جو اُس وقت تک نظر نہ آتی تھیں، ہدایت پا کر خُدا کے خوف سے اَپنے سارے خاندان کو بچانے کے واسطے لکڑی کا ایک پانی کا جہاز بنایا۔ اَور اَپنے ایمان کے ذریعہ سے حضرت نُوح نے دُنیا کو مُجرم ٹھہرایا اَور اُس راستبازی کا وارِث بنے جو ایمان سے حاصل ہوتی ہے۔


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے، وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: حالانکہ مَیں نے اُنہیں بہت دُور مُختلف قوموں کے درمیان بھیجا اَور الگ الگ مُلکوں میں بِکھیر دیا، پھر بھی کچھ عرصہ کے لیٔے مَیں اُن مُلکوں میں جہاں وہ گیٔے اُن کا پاک مُقدّس بنا رہا ہُوں۔‘


اَور آندھی اَور طُوفان سے دُور، اَپنے لیٔے پناہ گاہ ڈھونڈ لیتا۔“


اُس مُلک کے سفیروں کو کیا جَواب دیا جائے؟ ”یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو قائِم کیا ہے، اَور اُس میں اُس کے مُصیبت زدہ لوگ پناہ لیں گے۔“


دیکھو، ایک بادشاہ راستبازی سے حُکومت کرےگا اَور حاکم اِنصاف سے حُکومت کریں گے۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات