Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 39:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 حِزقیاہؔ نے یَشعیاہ کو جَواب دیا، ”یَاہوِہ کا کلام جو آپ نے سُنایا بھلا ہی ہے،“ کیونکہ اُس نے سوچا، ”جَب تک میں زندہ ہُوں تَب تک اَمن و سلامتی قائِم رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تب حِزقیاہ نے یسعیاہ سے کہا خُداوند کا کلام جو تُو نے سُنایا بھلا ہے اور اُس نے یہ بھی کہا کہ میرے ایّام میں تو سلامتی اور امن ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 हिज़क़ियाह बोला, “रब का जो पैग़ाम आपने मुझे दिया है वह ठीक है।” क्योंकि उसने सोचा, “बड़ी बात यह है कि मेरे जीते-जी अमनो-अमान होगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 حِزقیاہ بولا، ”رب کا جو پیغام آپ نے مجھے دیا ہے وہ ٹھیک ہے۔“ کیونکہ اُس نے سوچا، ”بڑی بات یہ ہے کہ میرے جیتے جی امن و امان ہو گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 39:8
12 حوالہ جات  

تَب حِزقیاہؔ نے اَپنے دِل کے غُرور سے تَوبہ کی اَور وَیسے ہی یروشلیمؔ کے لوگوں نے بھی تَوبہ کرکے خاکساری اِختیار کی۔ اِس لیٔے حِزقیاہؔ کے ایّام میں یَاہوِہ کا قہر اُن پر نازل نہ ہُوا۔


سُنو، اَب مَیں تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد کے ساتھ مِلا دُوں گا اَور تُم سلامتی کے ساتھ قبر میں اُتارے جاؤگے اَور تمہاری آنکھیں اُس تمام آفت کو نہ دیکھ پائیں گی جو میں اِس جگہ پر اَور یہاں کے باشِندوں پر لانے والا ہُوں۔‘ “ تَب اُنہُوں نے لَوٹ کر بادشاہ کو حُلدہؔ نبیّہ کا یہ پیغام سُنایا۔


پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”چوتھے، پانچویں، ساتویں اَور دسویں مہینے کا روزہ بنی یہُوداہؔ کے لیٔے خُوشی اَور مسرّت کی عیدیں ہوں گی۔ اِس لیٔے تُم سچّائی اَور سلامتی کو عزیز رکھو۔“


پھر لازِم ہے کہ تُم اِن باتوں پر عَمل کرو۔ تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسائے سے سچ بولو، اَور اَپنی عدالتوں میں سچّے اَور منصفانہ فیصلے کیا کرو تاکہ سلامتی ہو۔


جَب کویٔی اِنسان زندگی میں اَپنے ہی گُناہوں کی سزا پاتا ہو تو وہ شکایت کیوں کرے؟


یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے، کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔


مَیں خاموش رہا اَور اَپنا مُنہ نہ کھولا، کیونکہ آپ نے ہی یہ کیا ہے۔


اَور کہا: ”میں اَپنی ماں کے پیٹ سے ننگا نِکلا، اَور ننگا ہی واپس چلا جاؤں گا۔ یَاہوِہ نے دیا اَور یَاہوِہ نے لے لیا؛ یَاہوِہ کے نام کی سِتائش ہو۔“


لیکن اگر وہ فرمایٔے، ’میں تُم سے خُوش نہیں ہُوں،‘ تَب میں تیّار ہُوں کہ جو کچھ اُسے بھلا مَعلُوم ہو میرے ساتھ کرے۔“


لہٰذا شموایلؔ نے اُسے سَب کچھ بتا دیا اَور اُس سے کچھ بھی نہ چھپایا۔ تَب عیلیؔ نے کہا، ”وہ یَاہوِہ ہیں۔ اُنہیں وہ کام کرنے دیں جو اُن کی نظر میں بھلا ہے۔“


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات