Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 38:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ”جا اَور حِزقیاہؔ سے کہہ، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تیری دعا سُنی اَور تیرے آنسُو دیکھے، مَیں تیری عمر پندرہ بَرس اَور بڑھا دُوں گا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کہ جا اور حِزقیاہ سے کہہ کہ خُداوند تیرے باپ داؤُد کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تیری دُعا سُنی۔ مَیں نے تیرے آنسُو دیکھے۔ سو دیکھ مَیں تیری عُمر پندرہ برس اَور بڑھا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 “हिज़क़ियाह के पास जाकर उसे बता देना कि रब तेरे बाप दाऊद का ख़ुदा फ़रमाता है, ‘मैंने तेरी दुआ सुन ली और तेरे आँसू देखे हैं। मैं तेरी ज़िंदगी में 15 साल का इज़ाफ़ा करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ”حِزقیاہ کے پاس جا کر اُسے بتا دینا کہ رب تیرے باپ داؤد کا خدا فرماتا ہے، ’مَیں نے تیری دعا سن لی اور تیرے آنسو دیکھے ہیں۔ مَیں تیری زندگی میں 15 سال کا اضافہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 38:5
29 حوالہ جات  

کیونکہ وہ برّہ جو تختِ الٰہی کے درمیان ہے، اُن کی گلّہ بانی کرےگا؛ ’اَور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا۔‘ ’اَور خُدا اُن کی آنکھوں سے سَب آنسُو پونچھ ڈالے گا۔‘ “


میرے نالوں کو لِکھ لے؛ میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔ کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟


لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا: ”ڈرو مت، زکریاؔہ؛ تمہاری دعا سُن لی گئی ہے۔ تمہاری بیوی اِلیشاَبیتؔ سے تمہارے لیٔے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یُوحنّا رکھنا۔


یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔


یَاہوِہ کی نگاہ میں اُن کے مُقدّسین کی موت بیش قیمتی ہے،


لیکن پست حالوں کو حوصلہ دینے والے خُدا نے طِطُسؔ کو وہاں بھیج کر، ہمیں تسلّی بخشی،


تَب یَشعیاہ بِن آموصؔ نے حِزقیاہؔ کے پاس یہ پیغام بھیجا: ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: چونکہ تُم نے شاہِ اشُور صینخربؔ کی بابت مجھ سے دعا کی ہے اُسے مَیں نے سُنا ہے۔“


’میں اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا خُدا ہُوں؟‘ یعنی وہ مُردوں کا نہیں لیکن زندوں کا خُدا ہے۔“


حِزقیاہؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں اُنتیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام ابیّاہؔ تھا جو زکریاؔہ کی بیٹی تھی۔


”اَب اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ اَپنے خادِم میرے باپ داویؔد کے ساتھ کیٔے گیٔے اَپنے اُن وعدوں کو بھی پُورا کرنا، جو آپ نے داویؔد سے کیا تھا، ’میرے حُضُور اِسرائیل کے تخت پر بیٹھنے والے جانشین اَشخاص کی کبھی کمی نہ ہوگی اگر تمہارا خاندان اَپنی سَب راہوں میں احتیاط سے ٹھیک اُسی طرح چلے جَیسا کہ تُم پُورے دِل سے میرے پیچھے چلتےہو۔‘


اَور کہنے لگا، ’پَولُسؔ، خوفزدہ مت ہو۔ تیرا قَیصؔر کے حُضُور میں پیش ہونا لازِم ہے؛ اَور تیری خاطِر خُدا اَپنے فضل سے اِن سَب کی جان سلامت رکھےگا جو جہاز پر تیرے ہم سفر ہیں۔‘


”اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں، میری فریاد پر کان لگائیں، میرے رونے پر نظر کریں؛ کیونکہ مَیں آپ کے حُضُور پردیسی ہُوں، اَور اَپنے سَب آباؤاَجداد کی مانند اجنبی ہُوں۔


اِنسان کے دِن مُعیّن ہیں؛ تُم نے اُس کے مہینوں کی تعداد طے کر رکھی ہے اَور اُس کی حُدوُد مُقرّر کر دی ہیں جنہیں وہ پار نہیں کر سَکتا۔


شاہِ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چودھویں سال میں شاہِ اشُور صینخربؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کرکے اُس کے تمام فصیلدار شہروں پر قبضہ کر لیا۔


تاہم یَاہوِہ اُس کے خُدا نے داویؔد کی خاطِر ابیّاہؔ کو یروشلیمؔ میں ایک چراغ یعنی ایک بیٹا عطا فرمایا تاکہ وہ اُس کا جانشین ہو اَور خُدا نے یروشلیمؔ کو مُستحکم بنائے رکھا۔


اَپنی سلطنت کے آٹھویں سال میں جَب وہ ابھی لڑکا ہی تھا وہ اَپنے باپ داویؔد کے خُدا کا طالب ہُوا۔ اَور بارہویں سال میں اُس نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کو بُلند مقامات، اشیراہؔ کے سُتون، تراشے ہُوئے بُتوں اَور ڈھالی ہُوئی مورتوں سے پاک کرنا شروع کیا۔


تَب یَاہوِہ کا یہ کلام یَشعیاہ پر نازل ہُوا:


یَاہوِہ نے میری فریاد سُن لی؛ یَاہوِہ میری دعا قبُول فرماتے ہیں۔


مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت، ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،


تَب یَشعیاہ بِن آموصؔ نے حِزقیاہؔ کے پاس یہ پیغام بھیجا: ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: چونکہ تُم نے شاہِ اشُور صینخربؔ کی بابت مجھ سے دعا کی،


آپ نے میری فریاد سُنی: میری راحت کی پُکار سے: ”اَپنے کان بند نہ کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات