Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 38:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 لیکن مَیں کیا کہہ سَکتا ہُوں؟ اُسی نے مُجھ سے کہا اَور یہ کام اُسی کا ہے۔ اَپنی اِس تلخی جان کے باعث میں عمر بھر حلیمی سے چلتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 مَیں کیا کہُوں؟ اُس نے تو مُجھ سے وعدہ کِیا اور اُسی نے اُسے پُورا کِیا۔ مَیں اپنی باقی عُمر اپنی جان کی تلخی کے سبب سے آہِستہ آہِستہ بسر کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 लेकिन मैं क्या कहूँ? उसने ख़ुद मुझसे हमकलाम होकर यह किया है। मैं तलख़ियों से मग़लूब होकर ज़िंदगी के आख़िर तक दबी हुई हालत में फिरूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 لیکن مَیں کیا کہوں؟ اُس نے خود مجھ سے ہم کلام ہو کر یہ کیا ہے۔ مَیں تلخیوں سے مغلوب ہو کر زندگی کے آخر تک دبی ہوئی حالت میں پھروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 38:15
13 حوالہ جات  

”چنانچہ مَیں خاموش نہ رہُوں گا؛ شدید رُوحانی تلخی کی حالت میں بولُوں گا، جان کنی کے وقت شکایت کروں گا۔


جَب احابؔ نے یہ باتیں سُنیں تو اَپنے کپڑے پھاڑے اَور ٹاٹ پہن لیا اَور روزہ رکھا۔ وہ ٹاٹ پر ہی لیٹ گیا تھا اَور بہت ہی مایوسی میں ہی اَپنا پُورا دِن گُزارنے لگا تھا۔


”میں اَپنی زندگی سے بیزار ہو چُکا ہُوں؛ لہٰذا میں دِل کھول کر شکوہ کروں گا۔ اَور تلخ رُوح کی بھڑاس نکال دُوں گا۔


”اَب میرا دِل گھبراتا ہے، تو کیا میں یہ کہُوں؟ ’اَے باپ، مُجھے اِس گھڑی سے بچائے رکھ‘؟ ہرگز نہیں، کیونکہ اِسی لیٔے تو میں آیا ہُوں کہ اِس گھڑی تک پہُنچو۔


دُوسرا شخص اَپنے جی میں تلخی سے مَرجاتا ہے، وہ کسی اَچھّی چیز کا لُطف نہیں اُٹھاتا۔


”لیکن اَب اَے ہمارے خُدا! اِس کے بعد ہم اَور کیا کہیں؟ کیونکہ ہم نے اُن اَحکام کو نظرانداز کیا ہے


تَب جُوں ہی وہ پہاڑ پر مَرد خُدا کے پاس پہُنچی تو اُس نے اُن کے پاؤں پکڑ لیٔے۔ جَب گیحازیؔ اُسے ہٹانے کے لیٔے آگے بڑھا، تَب مَرد خُدا نے اُس سے فرمایا، ”اِسے چھوڑ دو! کیونکہ وہ بہت غمگین ہے، مگر یَاہوِہ نے یہ بات مُجھ سے غیب ہی رکھی اَور مُجھ پر ظاہر نہیں کی۔“


حنّہؔ کا دِل دُکھ سے بھرا ہُوا تھا۔ وہ رو رو کر یَاہوِہ سے دعا کرنے لگی


اَے خُداوؔند! اَب جَب کہ بنی اِسرائیل نے اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھائی ہے تو مَیں کیا کہُوں؟


شراب اُنہیں دو جو دَم توڑ رہے ہیں، اَور مَے اُنہیں جو سخت تکلیف میں ہیں!


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


میں یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُنہُوں نے میری صدا سُنی؛ اُنہُوں نے میری مِنّت سُنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات