Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 37:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 سُنو، میں اُس میں ایک اَیسی رُوح ڈال دُوں گا کہ وہ ایک افواہ سُنتے ہی اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اَور مَیں اُسے اُس کے مُلک میں ہی تلوار سے قتل کروا دوں گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 دیکھ مَیں اُس میں ایک رُوح ڈال دُوں گا اور وہ ایک افواہ سُن کر اپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اور مَیں اُسے اُسی کے مُلک میں تلوار سے مَروا ڈالُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 देख, मैं उसका इरादा बदल दूँगा। वह अफ़वाह सुनकर इतना मुज़तरिब हो जाएगा कि अपने ही मुल्क को वापस चला जाएगा। वहाँ मैं उसे तलवार से मरवा दूँगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 دیکھ، مَیں اُس کا ارادہ بدل دوں گا۔ وہ افواہ سن کر اِتنا مضطرب ہو جائے گا کہ اپنے ہی ملک کو واپس چلا جائے گا۔ وہاں مَیں اُسے تلوار سے مروا دوں گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 37:7
15 حوالہ جات  

پھر صینخربؔ کو اِطّلاع مِلی کہ کُوشؔ کا بادشاہ تِرہاقہؔ اُس سے جنگ کرنے کو نکل چُکاہے۔ جَب اُس نے یہ سُنا تو حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے قاصِدوں کو بھیجا اَور کہا:


اَور یَاہوِہ نے ایک فرشتہ بھیجا جِس نے شاہِ اشُور کے لشکرگاہ میں تمام سُورماؤں اَور سپہ سالاروں اَور افسران کو ہلاک کر دیا۔ پس وہ بڑی ذِلّت کے ساتھ اَپنے مُلک کو پسپا ہو گیا اَور جَب وہ اَپنے معبُود کے مَندِر میں گیا تو اُس کے بیٹوں میں سے بعض نے اُسے تلوار سے قتل کر دیا۔


خوفناک آوازیں اُس کے کان میں گونجتی ہیں؛ اُس کی خُوشحالی کے وقت لُٹیرے اُس پر دھاوا بول دیتے ہیں۔


اَیسے لوگ خُدا کی ایک پھُونک سے ہلاک ہو جاتے ہیں؛ اَور اُن کے غضب کی آندھی سے فنا ہو جاتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ نے ارامی فَوج کو رتھوں اَور گھوڑوں اَور ایک لشکر جبّار اُن کے نزدیک پہُنچنے کی آواز سُنوایٔی تھی۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے آپَس میں مشورت کی دیکھو، ”شاہِ اِسرائیل نے ہم پر حملہ کرنے کے لیٔے حِتّیوں اَور مِصریوں کے بادشاہوں کو اُجرت پر بُلایا ہے۔“


اِس سے پہلے کہ تمہاری ہڈّیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے۔ خواہ وہ ہرے ہوں یا خشک۔ بگُولا اُنہیں اُڑا لے جائے۔


چونکہ تُم مُجھ پر طیش میں آتے ہو اَور اَور تمہارا تکبُّر میرے کانوں تک پہُنچ گیا ہے، اِس لیٔے مَیں اَپنی نکیل تمہاری ناک میں اَور اَپنی لگام تمہارے مُنہ میں ڈالوں گا، اَور جِس راستہ سے تُم آئے ہو مَیں تُمہیں اُسی راستہ سے واپس لَوٹا دوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات