Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 37:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 گُوزانؔ، حارانؔ اَور رصفؔ میں رہنے والی جِن قوموں کو اَور تِلاسارؔ میں رہنے والے بنی عدنؔ کو میرے آباؤاَجداد نے ہلاک کیا۔ کیا اُن کے معبُودوں نے اُنہیں بچا سکے تھے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیا اُن قَوموں کے دیوتاؤں نے اُن کو یعنی جُوزاؔن اور حاراؔن اور رصف اور بنی عدن کو جو تِلساؔر میں تھے جِن کو ہمارے باپ دادا نے ہلاک کِیا چُھڑایا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्या जौज़ान, हारान और रसफ़ के देवता उनकी हिफ़ाज़त कर पाए? क्या मुल्के-अदन में तिलस्सार के बाशिंदे बच सके? नहीं, कोई भी देवता उनकी मदद न कर सका जब मेरे बापदादा ने उन्हें तबाह किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیا جوزان، حاران اور رصف کے دیوتا اُن کی حفاظت کر پائے؟ کیا ملکِ عدن میں تلسّار کے باشندے بچ سکے؟ نہیں، کوئی بھی دیوتا اُن کی مدد نہ کر سکا جب میرے باپ دادا نے اُنہیں تباہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 37:12
19 حوالہ جات  

اَور تیراحؔ نے اَپنے بیٹے اَبرامؔ کو، اَپنے پوتے لَوطؔ کو جو حارانؔ کے بیٹے تھے اَور اَپنی بہُو سارَیؔ کو جو اُن کے بیٹے اَبرامؔ کی بیوی تھیں ساتھ لیا اَور وہ سَب کَسدیوں کے اُورؔ سے کنعانؔ جانے کے لیٔے نکل پڑے۔ لیکن جَب وہ حارانؔ پہُنچے تو وہیں بس گیٔے۔


اِستِفنُسؔ نے جَواب دیا: ”میرے بھائیو اَور بُزرگو، میری سُنو! خُدا کا جلال ہمارے بُزرگ حضرت اَبراہامؔ پر اُس وقت ظاہر ہُوا جَب وہ حارانؔ میں مُقیم ہونے سے پہلے مسوپتامیہؔ، میں رہتے تھے۔


گُوزانؔ، حارانؔ اَور رصفؔ میں رہنے والی جِن قوموں کو اَور تِلاسارؔ میں رہنے والے بنی عدنؔ کو میرے آباؤاَجداد نے ہلاک کیا۔ کیا اُن کے معبُودوں نے اُنہیں بچا سکے تھے؟


اَور شاہِ اشُور بنی اِسرائیل کو اسیر کرکے مُلکِ اشُور میں لے گیا اَور اُنہیں دریائے گُوزانؔ کے کنارے پر حالاحؔ اَور حابُورؔ نامی مقاموں میں اَور مادیوں کے شہروں میں آباد کر دیا۔


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛ اَور آوِنؔ کی وادی کے بادشاہ کو اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تُو عدنؔ میں تھا، جو خُدا کا باغ تھا؛ ہر قیمتی پتّھر تُمہیں سجاتا تھا یاقُوتِ سُرخ، ہیرا اَور سبز زُمُرّد، پکھراج اَور سنگِ سُلیمانی اَور سنگِ یَشب نیلم، نیلا فیروزہ اَور فیروزہ، الغرض ہر قِسم کے قیمتی پتّھر سے تُو آراستہ تھا؛ جنہیں سونے کی تختیوں میں جڑ دیا گیا تھا، جو تیری پیدائش کے دِن ہی تیّار کی گئی تھیں۔


” ’حارانؔ، کنّہؔ اَور عدنؔ اَور شیبا، اشُور اَور کِلمدؔ کے سوداگر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔


اُن قوموں کے تمام معبُودوں میں سے کون اَپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے بچانے کے قابل نِکلا؟ تو یَاہوِہ یروشلیمؔ کو میرے ہاتھوں سے کیسے بچا سکیں گے؟“


یعقوب نے چرواہوں سے پُوچھا، ”بھائیو! تُم کہاں کے ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہم حارانؔ کے ہیں۔“


یعقوب بیرشبعؔ سے نکل کر حارانؔ کی طرف چل دئیے۔


جَب اَبرامؔ مِصر میں پہُنچے تو مِصریوں نے سارَیؔ کو دیکھا کہ وہ عورت نہایت ہی خُوبصورت ہے۔


اَور یَاہوِہ خُدا نے مشرق کی جانِب عدنؔ میں ایک باغ لگایا اَور آدمؔ کو اُنہُوں نے بنایا تھا اَور وہاں رکھا۔


حماتؔ کا بادشاہ، ارفادؔ کا بادشاہ، لیئر کے بادشاہ کہاں ہیں، سِفروائِمؔ شہر کا بادشاہ اَور ہینعؔ اَور عِوّاہؔ کے بادشاہ کہاں گیٔے؟“


تیراحؔ کی عمر دو سَو پانچ بَرس کی ہُوئی اَور حارانؔ میں وفات پائی۔


”دیکھو! حِزقیاہؔ تُمہیں یہ کہہ کر بہکا نہ دے، ’یَاہوِہ ہمیں بچالے گا۔‘ کیا کسی قوم کے معبُود نے اَپنے مُلک کو شاہِ اشُور کے ہاتھ سے کبھی بچایا ہے؟


حماتؔ اَور ارفادؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ سِفروائِمؔ کے معبُود کہاں ہیں؟ اَور کیا اُنہُوں نے سامریہؔ کو میرے ہاتھ سے بچا لیا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات