Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 36:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 پھر تُم اَپنی اِس چُھوٹی فَوج سے میرے آقا کے فَوج کے سَب سے کمزور دستے کے افسر کو للکارنے کی سوچ بھی کیسے سکتے ہو، جَب کہ تُم رتھوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے مِصر پر بھروسا کئے بیٹھے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 بھلا پِھر تُو کیونکر میرے آقا کے کمترِین مُلازِموں میں سے ایک سردار کا بھی مُنہ پھیر سکتا ہے؟ اور تُو رتھوں اور سواروں کے لِئے مِصرؔ پر بھروسا کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तुम मेरे आक़ा असूर के बादशाह के सबसे छोटे अफ़सर का भी मुक़ाबला नहीं कर सकते। लिहाज़ा मिसर के रथों पर भरोसा रखने का क्या फ़ायदा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تم میرے آقا اسور کے بادشاہ کے سب سے چھوٹے افسر کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتے۔ لہٰذا مصر کے رتھوں پر بھروسا رکھنے کا کیا فائدہ؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 36:9
13 حوالہ جات  

وہ کہتاہے: ’کیا میرے سبھی سپہ سالار بادشاہ نہیں؟‘


تُم اَپنی راہیں بدلنے کو، اِس قدر جدّوجہد کیوں کرتے ہو؟ مِصر بھی تُمہیں وَیسے ہی مایوس کرےگا جَیسے اشُور نے کیا تھا۔


سُنو، تُم اُس ٹوٹے ہُوئے سَرکنڈے کا عصا یعنی مِصر پر بھروسا کئے بیٹھو ہو۔ اگر کویٔی اُس پر ٹیک لگاتاہے تو وہ اُس کے ہاتھ میں چُبھ جاتا ہے اَور اُسے زخمی کر دیتاہے! شاہِ مِصر فَرعوہؔ اُن سَب کے لیٔے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ثابت ہوتاہے۔


لیکن اہلِ مِصر تو اِنسان ہیں، خُدا نہیں؛ اَور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں، رُوح نہیں۔ جَب یَاہوِہ اَپنا ہاتھ بڑھائیں گے، تو حمایتی ٹھوکر کھائے گا، اَور جِس کی حمایت کی گئی وہ گِر جائے گا؛ دونوں اِکٹھّے ہلاک ہوں گے۔


کیونکہ مِصر کی مدد بالکُل بیکار ہے اِسی لیٔے مَیں نے اُسے سُست بیٹھی رہنے والی راحبؔ کہا ہے۔


تَب وہ جو کُوشؔ پر اِعتماد رکھتے تھے اَور مِصر پر نازاں تھے خوفزدہ اَور پشیمان ہوں گے۔


جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے، البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔


پھر تُم اَپنی اِس چُھوٹی فَوج سے میرے آقا کے فَوج کے سَب سے کمزور دستے کے افسر کو للکارنے کی سوچ بھی کیسے سکتے ہو، جَب کہ تُم رتھوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے مِصر پر بھروسا کئے بیٹھے ہو؟


اِس کے علاوہ، بادشاہ تعداد میں زِیادہ گھوڑے نہ رکھّے یا لوگوں کو مِصر میں گھوڑے خریدنے بھیجے کیونکہ یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ”تُم مِصر میں کبھی واپس نہ جانا۔“


کیونکہ یَاہوِہ نے ارامی فَوج کو رتھوں اَور گھوڑوں اَور ایک لشکر جبّار اُن کے نزدیک پہُنچنے کی آواز سُنوایٔی تھی۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے آپَس میں مشورت کی دیکھو، ”شاہِ اِسرائیل نے ہم پر حملہ کرنے کے لیٔے حِتّیوں اَور مِصریوں کے بادشاہوں کو اُجرت پر بُلایا ہے۔“


” ’اِس لئے اَب ذرا میرے آقا شاہِ اشُور کے ساتھ سَودا کر لو۔ مَیں تُمہیں دو ہزار گھوڑے دُوں گا بشرطیکہ تُم اَپنی طرف سے اُن کے لیٔے دو ہزار گُھڑسوار لا سکو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات