Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 36:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 فَوج کے سپہ سالار نے اُنہیں حُکم دیا، ”حِزقیاہؔ سے کہو: ” ’مُلکِ مُعظّم شاہِ اشُور یُوں فرماتے ہیں: تُم کس پر اِعتماد کئے بیٹھے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور ربشاقی نے اُن سے کہا تُم حِزقیاہ سے کہو کہ ملِکِ مُعظّم شاہِ اسُور یُوں فرماتا ہے کہ تُو کیا اِعتماد کِئے بَیٹھا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 रबशाक़ी ने उनके हाथ हिज़क़ियाह को पैग़ाम भेजा, “असूर के अज़ीम बादशाह फ़रमाते हैं, तुम्हारा भरोसा किस चीज़ पर है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ربشاقی نے اُن کے ہاتھ حِزقیاہ کو پیغام بھیجا، ”اسور کے عظیم بادشاہ فرماتے ہیں، تمہارا بھروسا کس چیز پر ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 36:4
17 حوالہ جات  

یہ لوگ ہمیشہ بُڑبُڑاتے رہتے شکایت کرتے اَور دُوسروں میں غلطیاں ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ یہ اَپنی نَفسانی بدخواہشات کے مُطابق زندگی گزارتے ہیں اَور اَپنے مُنہ سے بڑی شیخی مارتے ہیں اَور اَپنے فائدہ کے لیٔے دُوسروں کی خُوشامد کرتے ہیں۔


تَب اُس نے کہا، ”کیا یہ وہ عظیم بابیل نہیں جسے مَیں نے اَپنی جلیلُ القدر قُدرت کے بَل پر شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا تاکہ یہ میرے جاہ و جلال کی عظمت ہو؟“


تباہی سے پہلے تکبُّر، اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔


میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“


دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟


”شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ سے کہنا کہ جِس خُدا پر تُم توکّل کرتے ہو، وہ تُمہیں یہ کہہ کر فریب نہ دے، ’وہ یروشلیمؔ کو شاہِ اشُور کے قبضہ میں نہ جانے دے گا۔‘


حِزقیاہؔ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ پر توکّل کرتا تھا، اَور یہُوداہؔ کے تمام بادشاہوں میں جو اُس سے پہلے یا اُس کے بعد ہُوئے تھے اُس کی مانند کویٔی بھی نہ تھا۔


پھر بھی شاہِ اشُور نے لاکیشؔ سے شاہِ حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے فَوج کے سپہ سالار اَعظم، اَپنے اعلیٰ افسروں اَور فَوج کے سپہ سالار کو ایک لشکرِ جبّار کے ساتھ یروشلیمؔ بھیجا۔ اَور وہ یروشلیمؔ تک آئے اَور بالائی حوض کی نالی کے پاس جو دھوبی گھاٹ کو جانے والی راہ پر ہے رُک گیٔے۔


”تُم کیسے کہہ سکتے ہو، ’ہم سُورما ہیں، جو میدانِ جنگ میں دِلیری دِکھانے ہیں‘؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات