Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 34:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُن کے مقتول پھینک دئیے جایٔیں گے، اَور اُن کی لاشوں میں سے بدبُو اُٹھے گی؛ پہاڑ اُن کے خُون سے شرابور ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور اُن کے مقتُول پھینک دِئے جائیں گے بلکہ اُن کی لاشوں سے بدبُو اُٹھے گی اور پہاڑ اُن کے لہُو سے بہہ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उनके मक़तूलों को बाहर फेंका जाएगा, और लाशों की बदबू चारों तरफ़ फैलेगी। पहाड़ उनके ख़ून से शराबोर होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُن کے مقتولوں کو باہر پھینکا جائے گا، اور لاشوں کی بدبو چاروں طرف پھیلے گی۔ پہاڑ اُن کے خون سے شرابور ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 34:3
20 حوالہ جات  

”مَیں شمالی فَوج کو تُم سے بہت دُور کر دُوں گا، اَور اُسے خشک اَور بنجر مُلک میں دھکیل دُوں گا، اُس کی صفیں مشرقی بحرمُردار میں اَور صفیں مغربی بحرِ رُوم میں ڈُوب جایٔیں گی۔ اَور اُس سے بدبُو اُٹھے گی؛ جِس سے بُو پھیلے گی۔“ یقیناً اُنہُوں نے نہایت بُرے کام کئے ہیں۔


تُو، تیری تمام فَوج اَورجو قومیں تیرے ساتھ ہیں، تُم سَب کے سَب اِسرائیل کے پہاڑوں پر گِر جاؤگے اَور مَیں تُمہیں ہر قِسم کے مُردار خور پرندوں اَور جنگلی جانوروں کی خُوراک بنا دُوں گا۔


اَور جنگلی سانڈ اَور بچھڑے اَور بَیل، اُن کے ساتھ ذبح ہوں گے۔ اُن کا مُلک خُون میں لت پَت ہوگا، اَور اُس کی مٹّی چربی سے تر ہو جائے گی۔


تَب اُنہیں شہر سے باہر اُس بڑے انگوری باغ کے حوض میں روندا گیا اَور حوض میں سے اِس قدر خُون بہہ نِکلا کہ اُس کی لمبائی تقریباً تین سَو کِلومیٹر تک اَور اُونچائی گھوڑوں کی لگاموں تک جا پہُنچی تھی۔


مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔ مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔ مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔


” ’اُس دِن میں گوگ کو اِسرائیل میں ایک قبرستان دُوں گا جو اُن لوگوں کی وادی میں ہوگا جو مشرق کی جانِب سمُندر کی طرف سفر کرتے ہیں۔ یُوں مُسافروں کی راہ بندہو جائے گی کیونکہ گوگ اَور اُس کی تمام گِروہ کو وہاں دفن کیا جائے گا۔ اِس لیٔے وہ حامون گوگ کی وادی کہلائے گی۔


میں وَبا اَور خُونریزی کے ذریعہ اُسے سزا دُوں گا۔ میں اُس پر، اُن کی فَوج پر اَور اُس کے ساتھ جِتنی قومیں ہیں اُن پر موسلادھار بارش، اولے اَور جلتی ہُوئی گندھک برساؤں گا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، مُجھے میری حیات کی قَسم، مَیں تُجھے خُونریزی کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ تیرا تعاقب کرےگی۔ چونکہ تُونے خُونریزی سے نفرت نہیں کی اِس لیٔے وہ تیرا تعاقب کرتی رہے گی۔


”اَور اگر مَیں اُس مُلک میں وَبا نازل کرتا اَور خُونریزی کے ذریعہ اَپنا قہر اُس پر نازل کرتا تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جاتے،


اُسے گدھے کی طرح دفن کیا جائے گا۔ اُسے گھسیٹ کر یروشلیمؔ کے پھاٹکوں کے باہر، پھینک دیا جائے گا۔“


قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔


”پھر وہ نکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر نظر ڈالیں گے جنہوں نے مُجھ سے بغاوت کی تھی۔ اُن کا کیڑا نہ مَرے گا، نہ اُن کی آگ بُجھےگی اَور وہ تمام بنی آدمؔ کے لیٔے نہایت نفرت اَنگیز ہوں گے۔“


اُس وقت یَاہوِہ کے قتل کئے ہُوئے لوگوں کی لاشیں زمین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک ہر جگہ پڑی ہُوں گی۔ اُن پر نہ تو کویٔی ماتم کرےگا، نہ وہ جمع کی جایٔیں گی اَور نہ دفنائی جایٔیں گی، بَلکہ گوبر کی طرح زمین پر پڑی رہیں گی۔


حملہ آور لشکر، تلواروں کی چمک، اَور بھالوں کی جھلک! مقتولوں کے ڈھیر، لاشوں کے انبار، بے شُمار لاشیں، جِن سے لوگ ٹھوکریں کھاتے ہیں۔


مَیں تُجھے زمین پر پھینک دُوں گا اَور تُجھے کھُلے میدان میں پٹک دُوں گا۔ اَور ہَوا کے تمام پرندوں کو تُجھ پر بسیرا کرنے دُوں گا اَور زمین کے تمام درندے سیر ہونے تک تُجھے نگلتے رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات