Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 بدمعاش کے ضوابط بُرے ہوتے ہیں، وہ بُرے منصُوبے باندھتا ہے تاکہ غریب کو جھُوٹی باتوں سے ہلاک کرے، جَب کہ اُس ضروُرت مند کی درخواست راستباز ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور بخِیل کے ہتھیار زبُون ہیں۔ وہ بُرے منصُوبے باندھا کرتا ہے تاکہ جُھوٹی باتوں سے مِسکِین کو اور مُحتاج کو جب کہ وہ حق بیان کرتا ہو ہلاک کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 बदमाश के तरीक़े-कार शरीर हैं। वह ज़रूरतमंद को झूट से तबाह करने के मनसूबे बाँधता रहता है, ख़ाह ग़रीब हक़ पर क्यों न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 بدمعاش کے طریقِ کار شریر ہیں۔ وہ ضرورت مند کو جھوٹ سے تباہ کرنے کے منصوبے باندھتا رہتا ہے، خواہ غریب حق پر کیوں نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:7
24 حوالہ جات  

جو رشوت لے کر مُجرم کو تو بَری کر دیتے ہیں، لیکن بے قُصُور کے ساتھ اِنصاف نہیں کرتے۔


مشورہ کیا کہ یِسوعؔ کو فریب سے پکڑ لیں اَور قتل کر دیں۔


اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے، ’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘ تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔


اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


بدکار لوگ مُجھے تباہ کرنے پر آمادہ ہیں، لیکن مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کروں گا۔


بَلکہ وہ مسکینوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے، اَور دُنیا کے غریبوں کا فیصلہ عدل سے کریں گے۔ وہ اَپنی زبان کے عصا سے زمین کو ماریں گے اَور اَپنے لبوں کے دَم سے بدکاروں کو ہلاک کریں گے۔


ہر چند بدکاروں پر فضل ہو، وہ راستبازی نہیں سیکھتے؛ راستی کے مُلک میں بھی وہ بُرائی کرتے رہتے ہیں اَور یَاہوِہ کی عظمت کا لحاظ نہیں کرتے۔


جو آدمی کو اُس کے مُقدّمہ میں مُجرم ٹھہراتے ہیں، جو عدالت میں اَپنا دفاع کرنے والوں کے لیٔے پھندا لگاتے اَور جھُوٹی گواہی دے کر معصُوم کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں، یہ سَب مِٹ جایٔیں گے۔


بدکار اَپنی راہ چھوڑ دے اَور بد کِردار اَپنے خیالات کو ترک کرے۔ وہ یَاہوِہ کی طرف پھرے اَور وہ اُس پر رحم کرےگا، اَور ہمارے خُدا کی طرف رُجُوع کرے کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرےگا۔


سچّائی کہیں گُم ہو گئی، اَورجو کویٔی بدی سے دُور بھاگتا ہے وُہی شِکار ہو جاتا ہے۔ یَاہوِہ نے یہ دیکھا تو اُس کی نظر میں بُرا لگا کہ اِنصاف جاتا رہا۔


بہت سے لوگ پاک کئے جائیں گے اَور صَاف و شفّاف کئے جایٔیں گے، لیکن بدکار، بدکاری میں مصروف رہیں گے، اَور بدکاروں میں سے کویٔی بھی یہ باتیں سمجھ نہ پایٔےگا لیکن جو دانِشور ہیں وہ سمجھ جایٔیں گے۔


اُن پر افسوس جو بدی کا منصُوبہ باندھتے ہیں، اَور بِستر پر پڑے ہُوئے شرارت کا منصُوبہ بناتے ہیں! اَور صُبح ہوتے ہی اُس پر عَمل کرتے ہیں کیونکہ وہ عَمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات