Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 حالانکہ اولے جنگل کو تباہ کر دیتے ہیں اَور شہر مُکمّل طور پر پست ہو جاتا ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 لیکن جنگل کی بربادی کے وقت اولے پڑیں گے اور شہر بِالکُل پست ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 गो जंगल तबाह और शहर ज़मीनबोस क्यों न हो,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 گو جنگل تباہ اور شہر زمین بوس کیوں نہ ہو،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:19
24 حوالہ جات  

مَیں اِنصاف کو پیمائشی جریب اَور راستی کو ساہول کی ڈوری بناؤں گا؛ اولے تمہاری جھُوٹ کی پناہ گاہ کو بہا لے جایٔیں گے، اَور تمہارے چھُپنے کی جگہ زیرِ اَب ہو جائے گی۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


دیکھو، یَاہوِہ کے پاس ایک زبردست اَور زورآور شخص ہے۔ جو اولوں کے طُوفان اَور زبردست آندھی، موسلادھار مینہ اَور سیلاب برپا کرنے والی بارش کی مانند، اُسے زور سے زمین پر پٹک دے گا۔


وہ اُونچے مقاموں پر رہنے والوں کو پست کر دیتاہے، اَور اُونچے شہر کو نیچے لے آتا ہے؛ وہ اُسے زمین کے برابر کرکے خاک میں مِلا دیتاہے۔


اَے صنوبر کے درخت ماتم کرو کیونکہ دیودار تباہ ہو گئے؛ اَور شاندار درخت غارت ہو گئے ہیں! اَے باشانؔ کے بلُوطوں، نوحہ کرو؛ کیونکہ گھنے جنگل کاٹ ڈالے گیٔے ہیں!


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


جَب پہلے فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو خُون ملے ہویٔے اولے اَور آگ پیدا ہُوئی جو زمین پر ڈال دی گئی جِس سے ایک تہائی زمین، اَور ایک تہائی درخت اَور ساری ہری گھاس جَل گئی۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اُٹھا اَور اُس گھر سے ٹکرائیں مگر وہ نہ گرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹّان پر ڈالی گئی تھی۔


لیکن وہ ایک بڑے سیلاب سے نینوہؔ کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اَپنے دُشمنوں کو تاریکی میں کھدیڑ دیں گے۔


نینوہؔ کی بابت نبُوّت۔ ناحُومؔ القوشی کی رُویا کی کِتاب۔


تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔


فصیلدار شہر ویران پڑا ہے، وہ گویا اُجڑی ہُوئی بستی یا بیابان کی طرح خالی ہو گیا ہے؛ وہاں بچھڑے چرتے ہیں، اَور وہ وہیں بیٹھتے ہیں؛ اَور اُس کی ڈالیوں کو ننگا کر دیتے ہیں۔


کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ، اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ، اَور سیلاب میں محفوظ مقام اَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔ کیونکہ سنگدل کی سانس دیوار سے ٹکرانے والے طُوفان


تباہ شُدہ شہر سُنسان پڑا ہے؛ ہر گھر کا دروازہ بند ہے۔


اَور اُس کے جنگل میں اِتنے تھوڑے درخت باقی بچیں گے جنہیں ایک بچّہ بھی گِن کر لِکھ سکےگا۔


اَور جِس طرح ایک مریض ختم ہو جاتا ہے اُسی طرح یہ آگ اُس کے جنگلوں اَور زرخیز کھیتوں کی رونق کو بالکُل نِیست و نابود کر دے گی۔


شہر ویران ہو چُکاہے اَور اُس کا پھاٹک ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے۔


آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا، اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔


تُو پست کیا جائے گا اَور تُو زمین پر سے بولےگا؛ اَور خاک پر سے تُو مُنہ ہی مُنہ میں بُڑبُڑائے گا۔ اَور تیری بھُوت کی سِی آواز زمین کے اَندر سے آئے گی؛ اَور تُو خاک میں سے سرگوشی کرےگا۔


دیکھو خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اَپنی پُوری قُوّت سے ڈالیاں چھانٹ ڈالے گا، اُونچے اُونچے درخت کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بُلند پست کئے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات