Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میرے لوگ پُرامن رہائش گاہوں میں، محفوظ گھروں میں، میں رہیں گے۔ محفوظ اَور مُستحکم رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بے خطر گھروں میں اور آسُودگی اور آسایش کے کاشانوں میں رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मेरी क़ौम पुरसुकून और महफ़ूज़ आबादियों में बसेगी, उसके घर आरामदेह और पुरअमन होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 میری قوم پُرسکون اور محفوظ آبادیوں میں بسے گی، اُس کے گھر آرام دہ اور پُرامن ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:18
26 حوالہ جات  

مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘


اُن دِنوں میں یہُوداہؔ بچایا جائے گا اَور یروشلیمؔ بے خوف بسا رہے گا۔ اَور اُس کا نام، یَاہوِہ ہمارا صادق نَجات دِہندہ رکھا جائے گا۔‘


لہٰذا خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام ابھی باقی ہے۔


اَور اِس لیٔے جو مَحَبّت خُدا کو ہم سے ہے، اُس مَحَبّت کو ہم جان گیٔے ہیں اَور ہمیں اُس کے مَحَبّت کا یقین ہے۔ خُدا مَحَبّت ہے اَورجو مَحَبّت میں قائِم رہتاہے وہ خُدا میں اَور خُدا اُس میں قائِم رہتاہے۔


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس نے مُجھے اَپنے جلال کی خاطِر اُن قوموں کے خِلاف بھیجا ہے جنہوں نے تُمہیں لُوٹ لیا ہے، کیونکہ جو کویٔی تُمہیں چھُوتا ہے، وہ میری آنکھوں کی پُتلی کو چھُوتا ہے۔


وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


جِس روز یَاہوِہ تُجھے تکلیف، پریشانی اَور سخت غُلامی سے راحت دے گا،


جِس دِل کا اِعتماد تُجھ پر ہے اُسے تُو ہر طرح محفوظ رکھےگا، کیونکہ اُن کا توکّل تُجھ پر ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے لیٔے اَمن قائِم کریں؛ ہمارے سَب کام تُو ہی نے ہمارے لیٔے اَنجام دئیے ہیں۔


جِن سے اُس نے کہا، آرام کی جگہ یہی ہے، ”تھکے ہُوئے لوگوں کو آرام کرنے دو“؛ اَور ”یہی سستانے کی جگہ ہے“؛ لیکن پھر بھی اُمّت کے لوگ میری نہ سُنیں گے۔


کیونکہ یَاہوِہ قادر اِسرائیل کا قُدُّوس خُداوؔند یُوں فرماتے ہیں: ”تَوبہ کرنے اَور چَین سے رہنے میں تمہاری نَجات ہے، خاموشی اَور توکّل میں تمہاری قُوّت ہے، پر تُم نے یہ نہ چاہا۔


مَیں یعقوب میں سے ایک نَسل، اَور یہُوداہؔ میں سے اَپنے کوہستان کے لیٔے وارِث برپا کروں گا؛ میرے برگُزیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے، اَور میرے خادِم وہاں سکونت کریں گے۔“


وہ مکانات تعمیر کرکے اُن میں رہیں گے؛ اَور تاکستان لگا کر اُن کا پھل کھایٔیں گے۔


” ’اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسایہ کو انگور اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے رِفاقت کرنے کے لئے دعوت دے گا،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


صِرف گوشینؔ کے علاقہ میں جہاں بنی اِسرائیل رہتے تھے اولے نہ گِرے۔


اُس نے اُنہیں سیدھی راہ پر ڈال دیا تاکہ وہ کسی شہر میں جا کر بس جایٔیں۔


اَے بدکار! تُو راستباز کے گھر کی گھات میں نہ بیٹھنا، اَور اُن کی قِیام گاہ کو مت ڈھانا؛


وہ تمہارے زمانہ کے لیٔے محکم بُنیاد ہوگا، نَجات، حِکمت اَور عِرفان کا بھرپُور ذخیرہ؛ اَور یَاہوِہ کا خوف اِس خزانہ کی کُنجی ہے۔


وہ پھر کبھی قوموں کے ہاتھوں نہ لُوٹے جایٔیں گے، نہ ہی جنگلی جانور اُنہیں کھانے پائیں گے۔ وہ سلامتی سے رہیں گے اَور کویٔی اُنہیں نہیں ڈرائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات