Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 32:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور یَاہوِہ کا اِنصاف بیابان میں بسے گا، اَور راستی زرخیز کھیت میں رہا کرےگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 تب بیابان میں عدل بسے گا اور صداقت شاداب مَیدان میں رہا کرے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तब इनसाफ़ रेगिस्तान में बसेगा, और सदाक़त फलते-फूलते बाग़ में सुकूनत करेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تب انصاف ریگستان میں بسے گا، اور صداقت پھلتے پھولتے باغ میں سکونت کرے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 32:16
17 حوالہ جات  

اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔


پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔


نہ وہ پس و پیش کرےگا نہ ہمّت ہارے گا جَب تک کہ وہ زمین پر اِنصاف قائِم نہ کر لے۔ جزیروں کی اُمّید اُس کی تعلیمات شَریعت میں ہوگی۔“


وہاں ایک شاہراہ ہوگی؛ جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کویٔی ناپاک اُس سے گزر نہ پایٔےگا؛ وہ صِرف راست رَو لوگوں ہی کے لیٔے ہوگی۔ احمق لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے۔


عدالت کی کُرسی پر بیٹھنے والے کے لیٔے وہ اِنصاف کی رُوح ہوگا، اَور (شہر کے) پھاٹک سے حملہ پسپا کر دینے والوں کے لیٔے قُوّت کا سرچشمہ ہوگا۔


یَاہوِہ سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتے ہیں؛ وہ صِیّونؔ کو عدل اَور راستی سے معموُر کرےگا۔


بیابان اَور اُس کی بستیاں اَپنی آواز بُلند کریں؛ قیدارؔ کے آباد گاؤں خُوش رہو۔ سیلاؔ کے رہنے والے خُوشی سے گائیں؛ وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا، تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی، اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں صِیّونؔ کو واپس آؤں گا اَور یروشلیمؔ میں سکونت کروں گا۔ تَب یروشلیمؔ وفا کا شہر کہلائے گا اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کا پہاڑ مُقدّس پہاڑ کہلائے گا۔“


وہ میرے مُقدّس پہاڑ پر کہیں بھی نہ تو کسی کو ضرر پہُنچائیں گے اَور نہ ہلاک کریں گے، کیونکہ زمین یَاہوِہ کے مَعرفت سے اَیسی معموُر ہوگی جَیسے سمُندر پانی سے بھرا ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جَب مَیں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا، تَب یہُوداہؔ اَور اُن کے شہروں کے باشِندوں کے لبوں پر پھر سے یہ برکت کے کلمے نکلیں گے: ’اَے صداقت کے مَسکن اَور اَے مُقدّس پہاڑ! یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات