Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 31:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛ وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تب اسُور اُسی تلوار سے گِر جائے گا جو اِنسان کی نہیں اور وُہی تلوار جو آدمی کی نہیں اُسے ہلاک کرے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگے گا اور اُس کے جواں مرد خِراج گُذار بنیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 “असूर तलवार की ज़द में आकर गिर जाएगा। लेकिन यह किसी मर्द की तलवार नहीं होगी। जो तलवार असूर को खा जाएगी वह फ़ानी इनसान की नहीं होगी। असूर तलवार के आगे आगे भागेगा, और उसके जवानों को बेगार में काम करना पड़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ”اسور تلوار کی زد میں آ کر گر جائے گا۔ لیکن یہ کسی مرد کی تلوار نہیں ہو گی۔ جو تلوار اسور کو کھا جائے گی وہ فانی انسان کی نہیں ہو گی۔ اسور تلوار کے آگے آگے بھاگے گا، اور اُس کے جوانوں کو بیگار میں کام کرنا پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 31:8
21 حوالہ جات  

میرے ہی مُلک میں اشُور کو کُچل دُوں گا؛ میرے ہی پہاڑوں پر اُسے پاؤں تلے روند ڈالوں گا۔ تَب اُس کا جُوا میرے لوگوں پر سے اُتارا جائے گا، اَور اُس کا بوجھ اُن کے کندھوں پر سے ہٹایا جائے گا۔“


وہ ایک اَچھّی آرامگاہ ہے اَور خُوشنما زمین دیکھ کر، وہ اَپنے کندھے کو بوجھ اُٹھانے کے لیٔے جھُکاتا ہے اَور بیگاری میں غُلام کی مانند کام کرنے لگتا ہے۔


لیکن مَیں یہُوداہؔ کے گھرانے پر رحم کروں گا اَور اُنہیں بچاؤں گا۔ لیکن کمان، تلوار یا جنگ یا گھوڑوں اَور سواروں سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا کے ذریعہ۔“


سُنو، میں اُس میں ایک اَیسی رُوح ڈال دُوں گا کہ وہ ایک افواہ سُنتے ہی اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اَور مَیں اُسے اُس کے مُلک میں ہی تلوار سے قتل کروا دوں گا۔‘ “


لیکن تیرے بے شُمار دُشمن مہین گَرد کی مانند ہو جایٔیں گے، اُن سنگدل لوگوں کا گِروہ اُڑتے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہوگا۔ اَچانک، ایک لمحہ میں،


جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔


اَور یَاہوِہ نے ایک فرشتہ بھیجا جِس نے شاہِ اشُور کے لشکرگاہ میں تمام سُورماؤں اَور سپہ سالاروں اَور افسران کو ہلاک کر دیا۔ پس وہ بڑی ذِلّت کے ساتھ اَپنے مُلک کو پسپا ہو گیا اَور جَب وہ اَپنے معبُود کے مَندِر میں گیا تو اُس کے بیٹوں میں سے بعض نے اُسے تلوار سے قتل کر دیا۔


مُختلف قومیں اُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔ اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گے اَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔ وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گے اَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔


وہ تلوار سے، ننگی تلوار سے، اَور کھینچی ہُوئی کمان سے اَور جنگ کی شِدّت کے خوف سے بھاگے ہیں۔


کیا یَاہوِہ نے اُسے مارا جِس طرح اُس نے اُس کے مارنے والوں کو مارا تھا؟ کیا وہ قتل کیا گیا جِس طرح اُس کے قاتلوں کو قتل کیا گیا تھا؟


اَے تباہ گِر، تُجھ پر افسوس، تُو جو تباہ نہیں کیا گیا! افسوس تُجھ پر اَے دغاباز، تُم جنہیں دھوکا نہیں دیا گیا! جَب تُم تباہ کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھے تباہ کیا جائے گا؛ جَب تُم دغابازی کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھ سے دغابازی کی جائے گی۔


کیونکہ یَاہوِہ تمام لوگوں کا اِنصاف آگ سے اَور اَپنی تلوار سے کرےگا، اَور یَاہوِہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بہت ہوں گے۔


لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔


”اَور تُو اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر، عمُّونیوں اَور اُن کی طَعنہ زنی کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو خُونریزی کے لیٔے کھینچی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے، اَور بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے صَاف کی گئی ہے!


تمہارے خِلاف میرا غُصّہ جلدی ہی ٹھنڈا ہو جائے گا اَور میرا غضب اُن کی بربادی کا باعث ہوگا۔“


حالانکہ لوگ سیلاب کے پانی کی طرح اُمنڈ آتے ہیں، لیکن جَب وہ ڈانٹتا ہے تو وہ اَیسے دُور بھاگ جاتے ہیں، جَیسے ٹیلوں پر کی بھُوسی ہَوا کے سامنے اُڑ جاتی ہے، اَور گھاس پھُوس جسے آندھی اُڑائے پھرتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات