Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 30:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جُنوب کے جانوروں کے متعلّق نبُوّت: اَپنی دولت گدھوں کی پیٹھ پر، اَور اَپنے خزانے اُونٹوں کے کی اُونچی پیٹھ پر لاد کر، اُن کے سفیر دُکھ اَور مُصیبت کی سرزمین میں سے ہوکر، جہاں شیرببر اَور شیرنیاں، اَور جہاں افعی اَور اُڑنے والے زہریلے سانپ رہتے ہیں، اُن لوگوں کی طرف جا رہے ہیں جِن سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جنُوب کے جانوروں کی بابت بارِ نبُوّت۔ دُکھ اور مُصِیبت کی سرزمِین میں جہاں سے نر و مادہ شیرِ بَبر اور افعی اور اُڑنے والے آتشی سانپ آتے ہیں وہ اپنی دَولت گدھوں کی پِیٹھ پر اور اپنے خزانے اُونٹوں کے کوہان پر لاد کر اُس قَوم کے پاس لے جاتے ہیں جِس سے اُن کو کُچھ فائِدہ نہ پُہنچے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 दश्ते-नजब के जानवरों के बारे में रब का फ़रमान : यहूदाह के सफ़ीर एक तकलीफ़देह और परेशानकुन मुल्क में से गुज़र रहे हैं जिसमें शेरबबर, शेरनी, ज़हरीले और उड़नसाँप बसते हैं। उनके गधे और ऊँट यहूदाह की दौलत और ख़ज़ानों से लदे हुए हैं, और वह सब कुछ मिसर के पास पहुँचा रहे हैं, गो इस क़ौम का कोई फ़ायदा नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 دشتِ نجب کے جانوروں کے بارے میں رب کا فرمان: یہوداہ کے سفیر ایک تکلیف دہ اور پریشان کن ملک میں سے گزر رہے ہیں جس میں شیرببر، شیرنی، زہریلے اور اُڑن سانپ بستے ہیں۔ اُن کے گدھے اور اونٹ یہوداہ کی دولت اور خزانوں سے لدے ہوئے ہیں، اور وہ سب کچھ مصر کے پاس پہنچا رہے ہیں، گو اِس قوم کا کوئی فائدہ نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 30:6
31 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اُس وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے تمہاری رہنمائی کی، جو ایک خشک اَور بے آب مُلک تھا جِس میں زہریلے سانپ اَور بِچھُّو تھے۔ وہاں یَاہوِہ نے تمہارے لیٔے ایک پتھریلی چٹّان میں سے پانی نکالا۔


جِن کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو اُس وقت دیا تھا، جَب مَیں نے اُنہیں لوہے کے تنور یعنی مِصر سے باہر یہ کہتے ہُوئے نکالا تھا،‘ میں نے کہا، ’میری فرمانبرداری کرو اَورجو اَحکام مَیں تُمہیں دیتا ہُوں اُن سَب پر عَمل کرو تاکہ تُم میری قوم ٹھہرو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔


وہ ایک بڑے قافلہ کے ساتھ یروشلیمؔ پہُنچی۔ اَور اُس کے ساتھ خادِموں کا ایک بڑا دستہ اُونٹوں پر مَسالے، بہت سا سونا اَور بیش قیمتی پتّھر لادے ہویٔے تھا۔ اَور جَب ملِکہ شیبا شُلومونؔ کے پاس پہُنچی تو اُس نے اُن سَب باتوں کے بارے میں جو اُس کے دِل میں تھیں اُن سے گُفتگو کی۔


لیکن تُمہیں تو یَاہوِہ گویا لوہا تپانے کی بھٹّی یعنی مِصر سے نکال کر لائے ہیں تاکہ تُم اُن کی مِیراث کے لوگ ٹھہرو جَیسا کہ اَب ہو۔


جُنوب کی ملِکہ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوکر اُنہیں مُجرم ٹھہرائے گی کیونکہ وہ بڑی دُور سے حضرت شُلومونؔ کی حِکمت سُننے کے لیٔے آئی تھی اَور دیکھو یہاں حضرت شُلومونؔ سے بھی بڑا مَوجُود ہے۔


اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔


اُنہُوں نے یہ بھی نہ پُوچھا، ’وہ یَاہوِہ کہاں ہیں، جو ہمیں مِصر سے باہر نکال لائے جو ہمیں بیابان میں سے، جو ہمیں ریگستان اَور وادیوں میں سے، جو ہمیں خُشک اَور تاریکی کے مُلک میں سے، جہاں سے نہ کسی بشر کا گزر ہوتاہے اَور نہ وہاں کویٔی رہتاہے؟‘


تُم خُوب مُعطّر ہوکر زَیتُون کا تیل لے کر تُم مولکؔ یعنی بادشاہ کے پاس گئی۔ تُم نے اَپنے سفیر دُور دراز بھیج دئیے؛ یہاں تک کہ تُم خود موت کی سلطنت میں گزر گئی!


میں مِصریوں کو ایک نہایت ہی ظالِم حاکم کے سُپرد کروں گا، اَور ایک غضبناک بادشاہ اُن پر حُکومت کرےگا،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


اِس لیٔے جو دولت اُنہُوں نے حاصل کی اَور جمع کر رکھی ہے اُسے وہ بید کے نالے کے پار لے جایٔیں گے۔


پھر وہ زمین کی طرف نگاہ کریں گے اَور صِرف تنگ حالی، تاریکی اَور خوفناک اُداسی ہی دیکھ پائیں گے اَور وہ گہری تاریکی میں دھکیل دئیے جایٔیں گے۔


تَب آساؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں سے اَور اَپنے شاہی محل سے چاندی اَور سونا نکال کر دَمشق میں ارام کے بادشاہ بِن ہددؔ کے پاس اِس پیغام کے ساتھ بھیجا۔


جَب ملِکہ شیبا نے شُلومونؔ کی شہرت سُنی تو وہ مُشکل سوالوں کے ساتھ شُلومونؔ کی حِکمت کا اِمتحان لینے کے لیٔے ایک بہت بڑے قافلے کے ساتھ یروشلیمؔ آئی۔ اُس کے اُونٹوں پر مَسالہ اَور بڑی مقدار میں سونا اَور جواہرات لدے تھے۔ وہ شُلومونؔ کے پاس آئی اَورجو جو باتیں اُس کے دِل میں تھیں اُن سَب کے بارے میں اُس سے گُفتگو کی۔


اِس کے علاوہ، بادشاہ تعداد میں زِیادہ گھوڑے نہ رکھّے یا لوگوں کو مِصر میں گھوڑے خریدنے بھیجے کیونکہ یَاہوِہ نے تُم سے فرمایاہے، ”تُم مِصر میں کبھی واپس نہ جانا۔“


اَور اُنہُوں نے اُن سے اینٹیں اَور گارا بنوا بنوا کر اَور کھیتوں میں ہر قِسم کی خدمت لے کر اُن کی زندگیاں تلخ کر دیں، اَور اُن کی ساری محنت اَور مشقّت میں مِصری اُن پر تشدّد کرتے تھے۔


اَور اَبرامؔ وہاں سے کُوچ کرکے نِیگیوؔ کی طرف بڑھتے گئے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”ایک سانپ بنا لینا اَور اُسے کھمبے پر لٹکانا اَور سانپ کا ڈسا ہُوا جو کویٔی بھی فرد اُسے دیکھ لے گا وہ زندہ بچے گا۔“


اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گے جَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے، اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے، تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛ یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔


اَے تمام فلسطینیو، تُم اِس پر خُوش نہ ہو، کہ جِس لٹھ نے تُمہیں مارا ہے وہ ٹوٹ گیا ہے؛ اُس سانپ کی جڑ سے ایک افعی نکل آئے گا، اَور اُس کا پھل لپکنے والا اَور نہایت زہریلا اَژدہا ہوگا۔


وہاں شیرببر نہ ہوگا، نہ کویٔی حَیوان اُس پر چڑھ پایٔےگا؛ نہ وہ وہاں پایٔے جایٔیں گے۔ لیکن صِرف نَجات یافتہ لوگ ہی وہاں سیر کریں گے،


”اَے آدمؔ زاد، اَپنا رُخ جُنوب کی طرف کر، جُنوب کے خِلاف کلام سُنا اَور جُنوبی مُلک کے جنگلوں کے خِلاف نبُوّت کر۔


تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہوگا؛ تیرا پیٹ نہ بھرے گا۔ جمع کرےگا لیکن بچا نہ پایٔےگا، کیونکہ جو کچھ تُو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کر دُوں گا۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


کیا تُم اُس کی بڑی طاقت کی بنا پر اُس پر بھروسا کروگے؟ کیا تُم اَپنا بھاری کام اُس پر چھوڑ دوگے؟


یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔


سیاہ گھوڑوں والا رتھ شمالی مُلک کی طرف اَور سفید گھوڑوں والا مغربی مُلک کی طرف، چتکبرے گھوڑوں والا جُنوبی مُلک کی طرف جا رہے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات