Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن اُس روز وہ چِلّا چِلّاکر کہے گا، ”میرے پاس کویٔی علاج نہیں ہے۔ میرے گھر میں نہ کھانا ہے نہ کپڑا؛ مُجھے لوگوں کا رہنما نہ بناؤ۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُس روز وہ بُلند آواز سے کہے گا کہ مُجھ سے اِنتِظام نہیں ہو گا کیونکہ میرے گھر میں نہ روٹی ہے نہ کپڑا۔ مُجھے لوگوں کا حاکِم نہ بناؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन वह चीख़कर इनकार करेगा, “नहीं, मैं तुम्हारा मुआलजा कर ही नहीं सकता! मेरे घर में न रोटी है, न चादर। मुझे अवाम का सरबराह मत बनाना!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن وہ چیخ کر انکار کرے گا، ”نہیں، مَیں تمہارا معالجہ کر ہی نہیں سکتا! میرے گھر میں نہ روٹی ہے، نہ چادر۔ مجھے عوام کا سربراہ مت بنانا!“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:7
10 حوالہ جات  

”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔


چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔


تُم نے کمزوروں کو توانا نہیں کیا، نہ بیماریوں کو شفا بخشی، نہ ہی گھایلوں کے گھاؤ باندھے، نہ بھٹک جانے والوں کو واپس لایٔے، اَور نہ تُم نے گُم شُدہ کی جُستُجو کی۔ تُم نے اُن سے نہایت سختی اَور بے رحمی کا سلُوک کیا۔


اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، مَیں تُجھ سے کیا کہُوں؟ اَور تُجھے کس سے تشبیہ دُوں؟ اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی مَیں تُجھے کس کی مانند جان کر تُجھے تسلّی دُوں؟ تیرا زخم سمُندر کی طرح گہرا ہے۔ تُجھے کون شفا دے سَکتا ہے؟


اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟ کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟ آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟ ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا، شفا کی اُمّید رکھتے تھے مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔


تیرے لوگ پُرانے کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور قدیم بُنیادوں کو پھر سے کھڑا کریں گے؛ اَور تُو شکستہ دیواروں کا مِعمار، اَور سڑکوں کو قِیام گاہوں کے ساتھ بحال کرنے والا کہلائے گا۔


میں ہی ہُوں جو آسمان کی طرف اَپنا ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھاتا ہُوں: یقیناً تا اَبد تک میں زندہ ہُوں،


لیکن اَبرامؔ نے سدُومؔ کے بادشاہ سے فرمایا، ”مَیں نے یَاہوِہ، خُداتعالیٰ، آسمان اَور زمین کے خالق کی قَسم کھائی ہے،


کیا ہماری اَپنی آنکھوں کے سامنے رسد موقُوف نہیں ہُوئی۔ اَور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی اَور شادمانی جاتی نہ رہی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات