Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 تیرے بہادر مَرد تہِ تیغ ہوں گے، اَور تیرے جنگجو سپاہی جنگ میں قتل ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 تیرے بہادُر تہِ تیغ ہوں گے اور تیرے پہلوان جنگ میں قتل ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 हाय, यरूशलम! तेरे मर्द तलवार की ज़द में आकर मरेंगे, तेरे सूरमे लड़ते लड़ते शहीद हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 ہائے، یروشلم! تیرے مرد تلوار کی زد میں آ کر مریں گے، تیرے سورمے لڑتے لڑتے شہید ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:25
12 حوالہ جات  

میرے لوگوں کے درمیان سے تمام گُنہگار جو یہ کہتے ہیں، نہ تو ہمارے اُوپر کوئی آفت آئے گی اَور نہ ہی آفت سے ہمارا سامنا ہوگا، وہ سَب کے سَب تلوار سے ہلاک کئے جایٔیں گے۔


ضعیف و جَوان اِکٹھّے کوچوں میں خاک میں پڑے ہیں؛ میری لڑکیاں اَور میرے لڑکے تلوار کا لقمہ بَن گیٔے۔ آپ نے اُنہیں اَپنے غضب کے دِن مار ڈالا؛ اَور اُنہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا۔


جو کویٔی اِس شہر میں رہے گا وہ تلوار، قحط یا وَبا سے مَرے گا۔ لیکن جو کویٔی باہر جا کر اُن کَسدیوں کے سامنے خود کے سُپرد کر دے گا، جو تمہارا محاصرہ کئے ہُوئے ہیں؛ وہ زندہ رہے گا اَور اُس کی جان بچ جائے گی۔


” ’میں اِس جگہ میں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے منصُوبوں پر پانی پھیر دُوں گا۔ اَور مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے سامنے اَیسے لوگوں کے ہاتھوں تلوار سے قتل کروا دُوں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اَور مَیں اُن کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو کھانے کو دُوں گا۔


لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛ اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔ اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛ اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں، اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔


اگر مَیں میدان میں جاؤں، تو وہاں تلوار سے قتل ہُوئے لوگ نظر آتے ہیں؛ اَور اگر شہر کے اَندر جاؤں، تو وہاں قحط زدہ لوگ نظر آتے ہیں۔ نبی اَور کاہِنؔ دونوں اَیسے مُلک میں چلے گیٔے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔‘ “


اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ مَیں اِنہیں سزا دینے والا ہُوں۔ اِن کے نوجوان تلوار سے مارے جایٔیں گے اَور اِن کے بیٹے اَور بیٹیاں قحط سے مَریں گے۔


لیکن اگر تُم نے اِنکار کیا اَور سرکشی کی، تو تُم تلوار کا لقمہ بَن جاؤگے۔“ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے یہ فرمایاہے۔


یہی وجہ ہے کہ ہمارے آباؤاَجداد تلوار سے مارے گیٔے اَور ہمارے بیٹے، بیٹیاں اَور ہماری بیویاں اسیری میں ہیں۔


مَیں تُمہیں تلوار کے حوالہ کروں گا، اَور تُم سَب ذبح ہونے کے لیٔے جھُک جاؤگے؛ کیونکہ مَیں نے تُمہیں پُکارا اَور تُم نے جَواب نہ دیا، مَیں نے کلام کیا اَور تُم نے نہ سُنا۔ تُم نے وُہی کیا جو میری نظر میں بُرا تھا اَور اَیسے کام پسند کئے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“


مَیں اُن کی بیواؤں کی تعداد سمُندر کی ریت سے بھی زِیادہ کر دُوں گا۔ میں دوپہر کے وقت اُن کے جَوانوں کی ماؤں کے خِلاف غارت گری لے آؤں گا؛ میں اُن پر اَچانک سخت اَذیّت، اَور خوف طاری کروں گا۔


اَور پِقاحؔ بِن رملیاہؔ نے ایک ہی دِن میں یہُوداہؔ کے ایک لاکھ بیس ہزار فَوجیوں کو قتل کر دیا کیونکہ یہُوداہؔ نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کو ترک کر دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات