Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور آئینہ، سُوتی کپڑے، دستاریں اَور اُوڑھنی، غرض کہ یَاہوِہ اُن کی آرائِش کی سبھی چیزیں چھین لے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور آرسِیاں اور بارِیک کتانی لِباس اور دستاریں اور بُرقعے بھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 आईने, नफ़ीस लिबास, सरबंद और शाल।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 آئینے، نفیس لباس، سربند اور شال۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:23
14 حوالہ جات  

آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔


”اَور اُسے چمکدار اَور صَاف مہین کتانی کپڑا، پہننے کا اِختیار دیا گیا ہے۔“ (کیونکہ مہین کتانی کپڑے سے مُراد، مُقدّسین کے راستبازی کے کام ہیں۔)


”ایک بڑا اَمیر آدمی تھا جو اَرغوانی اَور نفیس قِسم کے سُوتی کپڑے اِستعمال کرتا تھا اَور ہر روز عیش و عشرت میں مگن رہتا تھا۔


مَیں نے تُجھے سُنہری بیل بُوٹوں والے لباس سے مُلبّس کیا اَور چمڑے کی جُوتیاں پہنائیں۔ مَیں نے تُجھے نفیس کتان پہنایا اَور قیمتی کپڑوں سے ڈھانکا۔


شہر میں گشت لگانے والے پہرےداروں سے میری مُلاقات ہویٔی۔ اُنہُوں نے مُجھے مارا اَور زخمی کر دیا؛ شہرپناہ کے اُن مُحافظوں نے میری چادر چھین لی۔


داویؔد، اَور سَب لیوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اَور موسیقار اَور قنانیاہؔ جو گلوکاروں کا نِگراں تھا، کتانی لباس پہنے ہُوئے تھے اَور داویؔد بھی کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے۔


تَب بُوعزؔ نے اُس سے کہا، ”جو چادر تُم اوڑھے ہُوئے ہو اُسے میرے پاس لانا اَور اُسے پھیلا کر تھام لینا۔“ جَب اُس نے اُسے تھام لیا تو اُس نے چھ پیمانے جَو ناپ کر اُس میں ڈال دیا اَور اُسے اُس پر لاد دیا اَور خُود شہر کو لَوٹ گیا۔


اَور اُنہُوں نے اُن عورتوں کے فرمانوں سے جو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر خدمت کرتی تھیں کانسے کا ایک لگن اَور لگن کی چوکی کانسے کی بنائی۔


تَب فَرعوہؔ نے اَپنی اُنگلی سے اَپنی مُہر والی انگُوٹھی اُتار کر یُوسیفؔ کی اُنگلی میں پہنا دی۔ اُس نے یُوسیفؔ کو نہایت اعلیٰ درجہ کے نفیس کتانی لباس سے آراستہ کیا اَور اُن کے گلے میں سونے کا گلوبند پہنایا۔


اَور خادِم سے پُوچھا، ”کھیت میں وہ آدمی کون ہے، جو ہم سے مِلنے آ رہاہے؟“ اُس خادِم نے جَواب دیا، ”وہ میرے آقا ہیں۔“ تَب رِبقہؔ نے اَپنا نقاب لے کر اَپنے آپ کو ڈھانپ لیا۔


نفیس کُرتے، اوڑھنیاں اَور دوپٹّے، بٹوئے


اَور یُوں ہوگا کہ خُوشبو کے عوض بدبُو؛ کمربند کے عوض رسّی؛ گُندھے ہُوئے بالوں کے عوض گنجاپن؛ نفیس لباس کے عوض، ٹاٹ؛ اَور حُسن کے عوض داغ ہوں گے۔


چکّی لے اَور آٹا پیس؛ اَپنا نقاب اُتار۔ اَپنا دامن سمیٹ لے اَور ٹانگیں برہنہ کرکے، دریاؤں میں سے گزر جا۔


تَب مَیں نے کہا، ”اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھو،“ اَور اُنہُوں نے اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھا اَور پوشاک پہنائی اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُس کے پاس کھڑا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات