Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 3:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 نوجوان میرے لوگوں پر ظُلم کرتے ہیں، اَور عورتیں اُن پر حُکمران ہیں۔ اَے میرے لوگو، تمہارے رہنما تُمہیں گُمراہ کرتے ہیں؛ وہ تُمہیں راہ سے بھٹکا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 میرے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ لڑکے اُن پر ظُلم کرتے ہیں اور عَورتیں اُن پر حُکمران ہیں۔ اَے میرے لوگو! تُمہارے پیشوا تُم کو گُمراہ کرتے ہیں اور تُمہارے چلنے کی راہوں کو بِگاڑتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 हाय, मेरी क़ौम! मुतलव्विनमिज़ाज तुझ पर ज़ुल्म करते और औरतें तुझ पर हुकूमत करती हैं। ऐ मेरी क़ौम, तेरे राहनुमा तुझे गुमराह कर रहे हैं, वह तुझे उलझाकर सहीह राह से भटका रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ہائے، میری قوم! متلوّن مزاج تجھ پر ظلم کرتے اور عورتیں تجھ پر حکومت کرتی ہیں۔ اے میری قوم، تیرے راہنما تجھے گم راہ کر رہے ہیں، وہ تجھے اُلجھا کر صحیح راہ سے بھٹکا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 3:12
15 حوالہ جات  

”میں لڑکوں کو افسر مُقرّر کروں گا؛ محض بچّے اُن پر حُکومت کریں گے۔“


اَپنے جنگی بہادروں کو دیکھ۔ تمہارے مَرد عورتیں بَن گیٔے ہیں! تمہارے مُلک کے پھاٹک تمہارے دُشمنوں کے لیٔے کھُل گیٔے ہیں؛ آگ اڑبنگوں کو کھا گئی۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


جَب احزیاہؔ کی ماں عتلیاہؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ اُس کے بیٹے کی موت ہو چُکی ہے تو اُس نے جا کر شاہی گھرانے کے تمام لوگوں کو ہلاک کر ڈالا۔


اَے شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں! اَے ریاکاروں! تُم پر افسوس، کیونکہ تُم نے آسمان کی بادشاہی کو لوگوں کے داخلہ کے لیٔے بند کر دیتے ہو، کیونکہ نہ تو خُود داخل ہوتے ہو اَور نہ تو داخل ہونے والے کو داخل ہونے دیتے ہو۔


وہ میرے راستے کو بگاڑتے ہیں؛ اَور مُجھے تباہی اَور بربادی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، گویا میرا کویٔی مددگار نہیں۔


اگر حاکم فہم نہ رکھتا ہو تو وہ بڑا ظُلم کرتا ہے، لیکن جسے ناجائز منافع سے نفرت ہوتی ہے، اُس کی عمر دراز ہوتی ہے۔


اَے مُلک تُجھ پر افسوس اگر تیرا بادشاہ نابالغ ہو اَور جِس کے اُمرا صُبح اُٹھتے ہی ضیافتیں کھانے لگیں۔


یَاہوِہ نے اُن میں بدحواسی کی رُوح ڈال دی، تاکہ مِصر جو بھی قدم اُٹھائے اُس میں وہ ڈگمگا جائے، جَیسے ایک متوالا قَے کے وقت ڈگمگاتا ہے۔


تیرا یَاہوِہ قادر، ہاں تیرا خُدا، جو اَپنے لوگوں کا دفاع کرتا ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، جِس پیالہ نے تُجھے ڈگمگا دیا اُسے مَیں نے تیرے ہاتھ سے لے لیا ہے؛ اِس پیالہ میں سے جو میرے قہر کا جام ہے، تُو پھر کبھی نہ پیئے گی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات