Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 29:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 پھر بھی میں اریئیلؔ کو محصوُر کروں گا؛ اَور وہ نوحہ اَور ماتم کرےگی، وہ اریئیلؔ میرے لیٔے مذبح کے آتِشدان کی مانند ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تَو بھی مَیں ارئییل کو دُکھ دُوں گا اور وہاں نَوحہ اور ماتم ہو گا پر میرے لِئے وہ ارئییل ہی ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 लेकिन मैं अरियेल को यों घेरकर तंग करूँगा कि उसमें आहो-ज़ारी सुनाई देगी। तब यरूशलम मेरे नज़दीक सहीह मानों में अरियेल साबित होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 لیکن مَیں اری ایل کو یوں گھیر کر تنگ کروں گا کہ اُس میں آہ و زاری سنائی دے گی۔ تب یروشلم میرے نزدیک صحیح معنوں میں اری ایل ثابت ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 29:2
19 حوالہ جات  

”اَے آدمؔ زاد، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ہر قِسم کے پرندے اَور تمام جنگلی جانوروں کو آواز دے‏: ’جمع ہو جاؤ اَور ہر طرف سے اِکٹھّے ہوکر اُس بڑے ذبیحہ میں شریک ہو جاؤ، جو مَیں تمہارے لیٔے اِسرائیل کے پہاڑوں پر تیّار کر رہا ہُوں۔ وہاں تُم گوشت کھاؤگے اَور خُون پیوگے۔


اِس لیٔے مَیں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا اَور اَپنے غضب کی آگ میں اُن کو بھسم کر دُوں گا اَور اُن کے تمام اعمال خُود اُن ہی کے سَروں پر لے آؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


خُداوؔند دُشمن کی مانند ہے؛ اُنہُوں نے اِسرائیل کو نگل لیا۔ اُنہُوں نے اُس کے تمام محل نگل لیٔے اَور اُس کے قلعے مِسمار کر دئیے۔ اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی بیٹی کے لیٔے ماتم اَور نوحہ میں اِضافہ کر دیا۔


اَور اُنہُوں نے جا کر یَشعیاہ نبی کو خبر دی، ”حِزقیاہؔ یُوں درخواست کرتے ہیں، آج کا دِن دُکھ، ملامت اَور رُسوائی کا دِن ہے کیونکہ دردِ حَمل کا وقت آ گیا ہے، لیکن ماؤں میں اُنہیں پیدا کرنے کی طاقت نہیں رہ گئی ہے۔


تَب شاہی محل کے دیوان اِلیاقیؔم بِن خِلقیاہؔ اَور شبناہؔ راوی اَور محرِّر یُوآخؔ بِن آسفؔ نے اَپنے کپڑے چاک کئے ہُوئے حِزقیاہؔ کے پاس گیٔے اَورجو کچھ فَوج کے سپہ سالار نے کہاتھا اُسے بَیان کیا۔


یَاہوِہ کی تلوار خُون میں نہا چُکی ہے، اَور اُس پر چربی کی تہہ جم گئی ہے وہ برّوں اَور بکروں کے خُون سے، اَور مینڈھوں کے گُردوں کی چربی سے آلُودہ ہے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے بُضراؔہ شہر میں ایک قُربانی اَور اِدُوم کے مُلک میں بڑی خُونریزی کی ہے۔


شام کے وقت جو دہشت لاتے ہیں! وہ صُبح ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں! یہ اُن لوگوں کا حِصّہ ہے جو ہمیں لُوٹتے ہیں، اَور اُن کا بَخرہ جو ہمیں تباہ کرتے ہیں۔


آج کے دِن وہ نوبؔ میں قِیام کریں گے؛ اَور صِیّونؔ کی بیٹی کے پہاڑ یعنی یروشلیمؔ کی پہاڑی کی طرف اَپنی مُٹّھی دِکھا کر دھمکائے گا۔


صِیّونؔ کے پھاٹک نوحہ اَور ماتم کریں گے؛ اَور وہ بدحال ہوکر خاک پر بیٹھے گی۔


تمہارے نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں سے میری جان کو نفرت ہے۔ وہ میرے لیٔے ایک بوجھ بَن گئے ہیں؛ میں اُنہیں برداشت کرتے کرتے عاجز آ چُکا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات