Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 28:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور اُس کے جلالی حُسن کا مُرجھاتا ہُوا پھُول، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا ہُواہے، وہ اَپنے موسم سے پہلے ہی پکے ہُوئے اَنجیر کی مانند ہوگا جسے کویٔی دیکھتے ہی نوچ لے، اَور نگل جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس شان دار شَوکت کا مُرجھایا ہُؤا پُھول جو اُس شاداب وادی کے سِرے پر ہے پہلے پکّے انجِیر کی مانِند ہو گا جو گرمی کے ایّام سے پیشتر لگے جِس پر کِسی کی نِگاہ پڑے اور وہ اُسے دیکھتے ہی اور ہاتھ میں لیتے ہی نِگل جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तब यह मुरझानेवाला फूल जो ज़रख़ेज़ वादी के ऊपर तख़्तनशीन है और उस की शानो-शौकत ख़त्म हो जाएगी। उसका हाल फ़सल से पहले पकनेवाले अंजीर जैसा होगा। क्योंकि ज्योंही कोई उसे देखे वह उसे तोड़कर हड़प कर लेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تب یہ مُرجھانے والا پھول جو زرخیز وادی کے اوپر تخت نشین ہے اور اُس کی شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔ اُس کا حال فصل سے پہلے پکنے والے انجیر جیسا ہو گا۔ کیونکہ جوں ہی کوئی اُسے دیکھے وہ اُسے توڑ کر ہڑپ کر لے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 28:4
12 حوالہ جات  

تمہارے سارے قلعے اَنجیر کے درختوں کی مانند ہوں گے جِن پر پہلی فصل کے پکے پھل لگے ہُوں؛ جَب اُن کو ہلایا جاتا ہے، تو کھانے والے کے مُنہ میں پھل گرتا ہے۔


دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے! مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛ لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں، اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔


اَے اِفرائیمؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ اَے بنی یہُوداہؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ کیونکہ تمہاری مَحَبّت صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی اوس کی مانند ہے جو غائب ہو جاتی ہے۔


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


آسمان کے سِتارے زمین پر اِس طرح گِر پڑے جَیسے تیز ہَوا سے ہلنے کے باعث کچّے اَنجیر کے درخت کے پھل گِر پڑتے ہیں۔


چاہے وہ اَپنے بھائیوں کے درمیان بڑھتا رہے۔ یَاہوِہ کی طرف سے بادِ مشرق آئے گی، جو بیابان کی جانِب سے چلے گی؛ اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اَور اُس کا چشمہ خشک ہو جائے گا۔ اُس کے گودام میں سے تمام خزانے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


جَب اِفرائیمؔ بولتا تھا تو لوگ کانپ اُٹھتے تھے؛ اُسے اِسرائیل میں اِعزاز بخشا گیا۔ لیکن وہ بَعل کی عبادت کرنے سے گُنہگار ٹھہرا اَور مَر گیا۔


اِفرائیمؔ مُرجھاگیا ہے، اُن کی جڑ سُوکھ گئی ہے، اَور اُن پر پھل نہیں آتا۔ اگر وہ بچّے جنیں بھی، تو مَیں اُن کے دُلاروں کو قتل کر دُوں گا۔


اِس سے پہلے کہ یہ بچّہ اَبّا یا امّاں کہنا سیکھے اشُور کا بادشاہ، دَمشق کا خزانہ اَور سامریہؔ کا مالِ غنیمت اُٹھالے جائے گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات