Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 27:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیا یَاہوِہ نے اُسے مارا جِس طرح اُس نے اُس کے مارنے والوں کو مارا تھا؟ کیا وہ قتل کیا گیا جِس طرح اُس کے قاتلوں کو قتل کیا گیا تھا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیا اُس نے اُسے مارا جِس طرح اُس نے اُس کے مارنے والوں کو مارا ہے؟ یا کیا وہ قتل ہُؤا جِس طرح اُس کے قاتِل قتل ہُوئے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्या रब ने अपनी क़ौम को यों मारा जिस तरह उसने इसराईल को मारनेवालों को मारा है? हरगिज़ नहीं! या क्या इसराईल को यों क़त्ल किया गया जिस तरह उसके क़ातिलों को क़त्ल किया गया है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیا رب نے اپنی قوم کو یوں مارا جس طرح اُس نے اسرائیل کو مارنے والوں کو مارا ہے؟ ہرگز نہیں! یا کیا اسرائیل کو یوں قتل کیا گیا جس طرح اُس کے قاتلوں کو قتل کیا گیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 27:7
17 حوالہ جات  

کویٔی چیز تمہارے زخموں کو شفا نہیں دے سکتی؛ تیرا زخم لاعلاج ہے۔ جو کویٔی تمہارے بارے میں سُنتا ہے وہ تمہاری بربادی پر خُوش ہوکر تالی بجاتا ہے، کیونکہ کون ہے جِس نے تیرا ظُلم نہیں سہا؟


اَے نینوہؔ، تمہاری بابت یَاہوِہ نے ایک حُکم دیا ہے، تمہاری نَسل باقی نہ رہے گی، میں تمہاری کھودی ہُوئی مورتوں اَور ڈھالے ہُوئے بُتوں کو جو تمہارے معبُودوں کے بُت خانوں میں رکھی ہیں، تباہ کر دُوں گا۔ چونکہ تُو نکمّا ہے، اِس لئے میں تمہاری قبر کھودوں گا۔


”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جِس طرح مَیں نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کو اُن کے آس پاس کے شہروں کے ساتھ نِیست و نابود کر دیا تھا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”ہُوبہو وَیسی ہی حالت بابیل کی ہوگی جہاں کویٔی بشر نہ رہے گا؛ نہ کویٔی آدمؔ زاد وہاں بسے گا۔


شام کے وقت جو دہشت لاتے ہیں! وہ صُبح ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں! یہ اُن لوگوں کا حِصّہ ہے جو ہمیں لُوٹتے ہیں، اَور اُن کا بَخرہ جو ہمیں تباہ کرتے ہیں۔


اِفرائیمؔ کا ہر قلعہ غائب ہو جائے گا، اَور دَمشق کی سلطنت جاتی رہے گی؛ اَور ارام کے باقی بچے ہُوئے لوگ بھی بنی اِسرائیل کی شان و شوکت کی طرح غائب ہو جایٔیں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔


اِسرائیل کا نُور ہی آگ بَن جائے گا، اَور اُس کا قُدُّوس ایک شُعلہ؛ جو ایک ہی دِن میں اُس کے گھاس پھُوس کو جَلا کر بھسم کر دے گا۔


یَاہوِہ کی آواز اشُور کو تباہ کر دے گی؛ وہ اُنہیں اَپنے لٹھ سے مارے گا۔


”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛ وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔


اُن کا قلعہ دہشت کی وجہ سے گِر جائے گا؛ اَور اُن کے سپہ سالار لڑائی کا پرچم دیکھ کر کانپنے لگیں گے،“ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جِس کی آگ صِیّونؔ میں اَور بھٹّی یروشلیمؔ میں ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات