Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 27:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 میں، یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں؛ اَور ہر دَم اُسے سینچتا ہُوں۔ میں دِن رات اُس کی نگہبانی کرتا ہُوں تاکہ کویٔی اُسے نُقصان نہ پہُنچائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مَیں خُداوند اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں۔ مَیں اُسے ہر دم سِینچتا رہُوں گا۔ مَیں دِن رات اُس کی نِگہبانی کرُوں گا کہ اُسے نُقصان نہ پُہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 मैं, रब ख़ुद ही उसे सँभालता, उसे मुसलसल पानी देता रहता हूँ। दिन-रात मैं उस की पहरादारी करता हूँ ताकि कोई उसे नुक़सान न पहुँचाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 مَیں، رب خود ہی اُسے سنبھالتا، اُسے مسلسل پانی دیتا رہتا ہوں۔ دن رات مَیں اُس کی پہرا داری کرتا ہوں تاکہ کوئی اُسے نقصان نہ پہنچائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 27:3
26 حوالہ جات  

یَاہوِہ ہمیشہ تیری رہنمائی کریں گے؛ اَور خشک سالی میں تیری ضرورتیں پُوری کریں گے اَور تیری ہڈّیوں کو تقویّت دیں گے۔ تُو سیراب باغ کی مانند ہوگا، اَور ایک اَیسے چشمے کی مانند جِس کا پانی کبھی نہیں سُوکھتا۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ میں خُود اَپنی بھیڑوں کی تلاش کروں گا اَور اُن کی گلّہ بانی کروں گا۔


میں اَپنی رُوح تُم میں ڈال دُوں گا اَور تُم جیوگے اَور مَیں تُمہیں تمہارے اَپنے مُلک میں بساؤں گا۔ تَب تُم جان لوگے کہ مُجھ یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے اَور مَیں اُسے عَمل میں بھی لایا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔‘ “


میں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں گا اَور میرا خادِم داویؔد اُن کے درمیان حُکمران ہوگا۔ میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


تُو قوموں کا دُودھ پیئے گی اَور شاہی چھاتِیاں چُوسے گی۔ تَب تُو جانے گی کہ میں یَاہوِہ تیرا مُنجّی، تیرا فدیہ دینے والا اَور یعقوب کا قادر خُدا ہُوں۔


اِبتدائی زمانہ کی باتیں یاد کرو جو قدیم ہی سے ہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور کویٔی دُوسرا نہیں؛ میں خُدا ہُوں اَور مُجھ سا کویٔی نہیں۔


تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔ مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛ مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


خُدا اُس شہر میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛ صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔


دیکھو مَیں زمین پر سیلابی پانی لانے والا ہُوں تاکہ آسمان کے نیچے کا ہر جاندار یعنی ہر وہ مخلُوق جِس میں زندگی کا دَم ہے، ہلاک ہو جائے۔ سَب جو رُوئے زمین پر ہیں، مَر جایٔیں گے۔


جَب میرا مُقدّس ہمیشہ کے لیٔے اُن کے درمیان رہے گا تَب سَب قومیں جان لیں گی کہ میں یَاہوِہ ہی اِسرائیل کو مُقدّس کرتا ہُوں۔‘ “


”اَب مَیں تُم سے اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل سے عہد کرتا ہُوں


منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛ وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے، وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“


”میں ہی، یَاہوِہ ہوں، جِس نے تُجھے راستی سے بُلایا ہے؛ مَیں تیرا ہاتھ تھام لُوں گا۔ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے عہد اَور غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور ٹھہراؤں گا،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا، تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے پھر سے آباد کر سکیں۔


اَور کاش میری یہ باتیں جنہیں مَیں نے یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی فریاد میں پیش کی ہے، دِن اَور رات یَاہوِہ ہمارے خُدا کے نزدیک قائِم رہیں تاکہ وہ ہر دِن ضروُرت کے مُطابق اَپنے خادِم اَور اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو اِنصاف مُہیّا کرتے رہیں۔


کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا، اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛ میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر، اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات