Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ اُونچے مقاموں پر رہنے والوں کو پست کر دیتاہے، اَور اُونچے شہر کو نیچے لے آتا ہے؛ وہ اُسے زمین کے برابر کرکے خاک میں مِلا دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اُس نے بُلندی پر بسنے والوں کو نِیچے اُتارا۔ بُلند شہر کو زیر کِیا۔ اُس نے اُسے زیر کر کے خاک میں مِلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 वह बुलंदियों पर रहनेवालों को ज़ेर और ऊँचे शहर को नीचा करके ख़ाक में मिला देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 وہ بلندیوں پر رہنے والوں کو زیر اور اونچے شہر کو نیچا کر کے خاک میں ملا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:5
18 حوالہ جات  

اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


بابیل کھنڈروں کا انبار بَن جائے گا، اَور گیدڑوں کا مَسکن ہوگا، اَور لوگوں کے لیٔے دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا، اَور ایک اَیسا مقام ہوگا جہاں کویٔی نہیں رہتا۔


اَور کہنا، ’اِسی طرح سے بابیل ڈُوب جائے گا اَور پھر کبھی نہ اُبھرے گا کیونکہ یَاہوِہ اُس پر مُصیبت لائیں گے اَور اُس کے لوگ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “ یرمیاہؔ نبی کا کلام یہیں پر ختم ہوتاہے۔


میں دُنیا کو اُس کی بُرائی کی، اَور بدکاروں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دوں گا۔ میں مغروُروں کے گھمنڈ کو ختم کر دُوں گا اَور سنگدلوں کے غُرور کو پست کروں گا۔


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


حالانکہ اولے جنگل کو تباہ کر دیتے ہیں اَور شہر مُکمّل طور پر پست ہو جاتا ہے،


تُو اَپنے دِل میں کہتا تھا: ”میں آسمان پر چڑھ جاؤں گا؛ اَور اَپنا تخت خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کروں گا؛ میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہُوں گا، کو ضِفونؔ کی اِنتہائی بُلندیوں پر


قادرمُطلق یَاہوِہ کا ایک دِن ہے جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ، اَور ہر وہ جو سرفراز ہے سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،


ہمارے آباؤاَجداد کے گُناہوں کو ہمارے خِلاف شُمار نہ کریں؛ خُدا کی رحمت ہم تک جلد پہُنچے، کیونکہ ہم بہت ہی پست ہو چُکے ہیں۔


آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا، اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔


خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔


اُس کے گھوڑوں کے کُھر تیری تمام سڑکوں کو روند ڈالیں گے؛ وہ تیرے لوگوں کو تلوار سے قتل کر دے گا اَور تیرے مضبُوط چوکھٹ زمین پر گِر جایٔیں گے۔


تباہ شُدہ شہر سُنسان پڑا ہے؛ ہر گھر کا دروازہ بند ہے۔


اَپنے حُسن کے باعث تیرا دِل مغروُر ہُوا، اَور اَپنے جمال کے سبب سے تُونے اَپنی حِکمت کو بِگاڑ لیا۔ اِس لیٔے مَیں نے تُجھے زمین پر پٹک دیا؛ اَور بادشاہوں کے سامنے تماشا بنا دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات