Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَے یَاہوِہ، وہ مُصیبت میں آپ کا طالب ہُوئے؛ جَب آپ نے اُنہیں تادیب کی، وہ بمشکل دعا کر پایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اَے خُداوند! وہ مُصِیبت میں تیرے طالِب ہُوئے۔ جب تُو نے اُن کو تادِیب کی تو اُنہوں نے گِریہ و زاری کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 ऐ रब, वह मुसीबत में फँसकर तुझे तलाश करने लगे, तेरी तादीब के बाइस मंत्र फूँकने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اے رب، وہ مصیبت میں پھنس کر تجھے تلاش کرنے لگے، تیری تادیب کے باعث منتر پھونکنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:16
23 حوالہ جات  

پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔


اُٹھ اَور رات کے ہر پہر، فریاد کر؛ اَپنا دِل خُداوؔند کے حُضُور پانی کی طرح اُنڈیل دے۔ اَور اَپنے بچّوں کی زندگی کی خاطِر جو ہر کُوچے میں بھُوک سے نڈھال پڑے ہیں، اَپنے ہاتھ اُن کی طرف اُٹھاکر دعا کر۔


’اَے لبانونؔ،‘ کی باشِندی، اَے دیودار میں فضل سے اَپنا آشیانہ بنانے والی، تُو کس قدر کراہیگی! جَب تُو زچّہ کی مانند سخت درد میں مُبتلا ہوگی!


اَور اُنہُوں نے جا کر یَشعیاہ نبی کو خبر دی، ”حِزقیاہؔ یُوں درخواست کرتے ہیں، آج کا دِن دُکھ، ملامت اَور رُسوائی کا دِن ہے کیونکہ دردِ حَمل کا وقت آ گیا ہے، لیکن ماؤں میں اُنہیں پیدا کرنے کی طاقت نہیں رہ گئی ہے۔


میں یَاہوِہ کے حُضُور میں اَپنی مُصیبت بَیان کرتا ہُوں؛ اَور اَپنا حالِ زار اُن ہی کو کہہ سُناتا ہُوں۔


وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛ میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا، میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔


اِن باتوں کو یاد کرکے میرا دِل بھر آتا ہے: کہ مَیں کس طرح لوگوں کے ساتھ جایا کرتا تھا، اَور اُس جَشن منانے والے ہُجوم کے ساتھ، خُوشی سے للکارتا ہُوا اَور سِتائش کرتا ہُوا ”خُدائے قادر کے گھر تک اُن کی قیادت کیا کرتا تھا۔“


حنّہؔ نے جَواب دیا، ”اَیسا نہیں ہے میرے آقا، میں تو ایک غمزدہ عورت ہُوں۔ مَیں نے مَے یا کویٔی اَور نشہ آور شَے نہیں پی ہے۔ بَلکہ میں تو یَاہوِہ کے آگے اَپنے دِل کا غم کو بَیان کر رہی تھی۔


تَب وہ لوگ مَوشہ کے پاس آکر کہنے لگے، ”ہم نے گُناہ کیا ہے کہ ہم نے یَاہوِہ کے حُضُور اَور تمہارے خِلاف زبان درازی کی۔ دعا کرو، یَاہوِہ اِن سانپوں کو ہم سے دُور کر دیں۔“ چنانچہ مَوشہ نے اُن لوگوں کے لیٔے دعا کی۔


وہ درخت کے بُت سے کہتے ہیں، ’آپ میرے باپ ہیں،‘ اَور پتّھر سے کہتے، ’تُم نے مُجھے پیدا کیا ہے۔‘ اُنہُوں نے اَپنی پیٹھ میری طرف پھیر دی ہے، لیکن اَپنے مُنہ نہیں؛ مگر اَپنے مُصیبت کی حالات میں وہ میری دہائی دیتے ہیں، ’اُٹھ کر ہمیں بچائیں!‘


لیکن بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے کہا، ”ہم نے گُناہ کیا ہے اِس لیٔے ہمارے ساتھ وُہی کیجئے جو آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ لیکن اَب ہمیں چھُڑا لیں۔“


میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، ”آپ کے دیدار کا طالب ہو!“ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کو یاد کیا اَور کراہتا رہا؛ واویلا کرتے کرتے میری جان نڈھال ہو گئی ہے۔


جَب کبھی خُدا اُنہیں قتل کرتے، وہ خُدا کے طالب ہوتے؛ اَور دِل و جان سے دوبارہ اُن کی طرف رُجُوع کرتے۔


تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات