Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ مَر گیٔے اَور اَب زندہ باقی نہیں؛ مُردہ رُوحیں پھر زندہ نہ ہوں گی۔ آپ نے اُنہیں سزا دی اَور اُنہیں نابود کر دیا؛ یہاں تک کہ آپ نے اُن کی یاد تک مٹا دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 وہ مَر گئے۔ پِھر زِندہ نہ ہوں گے۔ وہ رِحلت کر گئے پِھر نہ اُٹھیں گے کیونکہ تُو نے اُن پر نظر کی اور اُن کو نابُود کِیا اور اُن کی یاد کو بھی مِٹا دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब यह लोग मर गए हैं और आइंदा कभी ज़िंदा नहीं होंगे, उनकी रूहें कूच कर गई हैं और आइंदा कभी वापस नहीं आएँगी। क्योंकि तूने उन्हें सज़ा देकर हलाक कर दिया, उनका नामो-निशान मिटा डाला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب یہ لوگ مر گئے ہیں اور آئندہ کبھی زندہ نہیں ہوں گے، اُن کی روحیں کوچ کر گئی ہیں اور آئندہ کبھی واپس نہیں آئیں گی۔ کیونکہ تُو نے اُنہیں سزا دے کر ہلاک کر دیا، اُن کا نام و نشان مٹا ڈالا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:14
25 حوالہ جات  

راستبازوں کی یاد مُبارک ہے، لیکن بدکاروں کا نام سڑ جائے گا۔


جَب لوگ تُمہیں حاضراتیوں اَور اَرواح پرستوں سے رُجُوع کرنے کو کہتے ہیں جو محض پھُسپھُساتے اَور بُڑبُڑاتے ہیں، تو پھر کیا مُناسب نہیں کہ قوم خُود اَپنے ہی خُدا سے دریافت کر لے؟ زندوں کی خاطِر مُردوں سے مشورہ کرنے کی کیا ضروُرت ہے؟


اُنہُوں نے پعورؔ کے بَعل سے وابستگی پیدا کرلی اَور بے جان بُتوں کو چڑھائی ہُوئی قُربانیوں کا گوشت کھانے لگے؛


اَور جَب تک یہ ہزار بَرس پُورے نہ ہویٔے، باقی مُردے زندہ نہیں کیٔے گیٔے۔ یہ پہلی قیامت ہے۔


”اُٹھو، بچّے اَور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر اِسرائیلؔ کے مُلک میں چلے جاؤ کیونکہ جو لوگ بچّے کو جان سے مار ڈالنا چاہتے تھے اَب وہ مَر چُکے ہیں۔“


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اُس کی نَسل کاٹ ڈالی جائے، اَور اگلی پُشت سے اُن کے نام مٹا دئیے جایٔیں۔


دائمی تباہی نے میرے دُشمنوں کو آ پکڑا ہے، آپ نے اُن کے شہروں کو مُستقِل کھنڈر بنا ڈالا؛ یہاں تک کہ اُن کی یادگار تک باقی نہ رہی۔


وہاں تُم اِنسانوں کے بنائے ہویٔے لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی عبادت کروگے جو نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سُن سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں اَور نہ سونگھ سکتے ہیں۔


اَور یُوں اُس دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو مِصریوں کے ہاتھ سے بچا لیا اَور بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ مِصری سمُندر کے کنارے مَرے پڑے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، لیکن تیرے مُردے جئیں گے؛ اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہُوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اَور خُوشی کے نعرے لگاؤ۔ تیری اوس صُبح کی اوس کی مانند ہے؛ زمین اَپنے مُردوں کو پھر سے‏ پیدا کرےگی۔


دیکھو، بدکار کیسے گِر پڑے۔ یُوں نیچے پھینکے گیٔے کہ اَب اُٹھ بھی نہیں پاتے۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا، سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛ کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔


اُن کے کان ہیں لیکن وہ سُن نہیں سکتے، اُن کے مُنہ میں سانس ہے ہی نہیں۔


کیونکہ وہ جو زندہ ہیں جانتے ہیں کہ وہ مَر جایٔیں گے، لیکن مُردے کچھ نہیں جانتے؛ اَور نہ آئندہ اُن کے لیٔے کویٔی اجر ہے، اَور اُن کی یاد بھی بھلا دی جاتی ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ خُود گھن گرج اَور زلزلہ اَور بڑی آواز، اَور آندھی اَور طُوفان اَور آگ کے مہلک شُعلوں کے ساتھ آئے گا۔


اُنہُوں نے اُن کے معبُودوں کو آگ میں جَلا کر نِیست و نابود کر دیا کیونکہ وہ خُدا نہ تھے بَلکہ محض لکڑی اَور پتّھر کے بُت تھے جنہیں اِنسانی ہاتھوں نے تراشا تھا۔


جِس طرح ایک بادل دفعتاً غائب ہو جاتا ہے اَور پھر نظر نہیں آتا، اُسی طرح جو قبر میں اُتر جاتا ہے پھر کبھی نہیں لَوٹتا۔


زمین پر سے اُس کی یاد مِٹ جاتی ہے؛ اَور مُلک میں اُس کا نام تک باقی نہیں رہتا۔


(ماں کا) رحم اُن کو بھلا دیتاہے، اَور کیڑا اُنہیں مزے سے کھاتا ہے؛ بُرے لوگوں کو کویٔی یاد نہیں کرتا بَلکہ وہ درخت کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات