Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، آپ کے سِوا دُوسرے حاکموں نے بھی ہم پر حُکومت کی ہے، لیکن ہم صِرف تیرے ہی نام کو عزّت دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اَے خُداوند! ہمارے خُدا تیرے سِوا دُوسرے حاکِموں نے ہم پر حُکُومت کی ہے لیکن تیری مدد سے ہم صِرف تیرا ہی نام لِیا کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ऐ रब हमारे ख़ुदा, गो तेरे सिवा दीगर मालिक हम पर हुकूमत करते आए हैं तो भी हम तेरे ही फ़ज़ल से तेरे नाम को याद कर पाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اے رب ہمارے خدا، گو تیرے سوا دیگر مالک ہم پر حکومت کرتے آئے ہیں توبھی ہم تیرے ہی فضل سے تیرے نام کو یاد کر پائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:13
15 حوالہ جات  

لیکن اَب تُم گُناہ کی غُلامی سے آزاد ہوکر خُدا کی غُلامی میں آ چُکے ہو اَور تُم اَپنی زندگی میں پاکیزگی کا پھل لاتے ہو جِس کا اَنجام اَبدی زندگی ہے۔


میں یَاہوِہ کی شفقت کا ذِکر کروں گا، خصوصاً اُن کاموں کا جِن کی خاطِر اُس کی سِتائش کی جائے، اَور اُن تمام باتوں کے لیٔے جو یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے کیں ہاں اُن تمام مہربانیوں کا جو اُس نے اَپنی خاص رحمت اَور فراواں شفقت سے اِسرائیل کے گھرانے پر ظاہر کیں۔


لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛ وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں، جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


اَور جَب کوئی رشتہ دار اُن کی لاشوں کو جَلانے کے لیٔے گھر سے باہر لے جانے کو آئے اَور وہاں چھُپے ہُوئے کسی آدمی سے پُوچھے، ”کیا تمہارے ساتھ کویٔی اَور ہے؟“ اَور وہ جَواب دے، نہیں، تَب وہ کہے، ”چُپ رہ۔ ہمیں یَاہوِہ کا نام نہیں لیناہے۔“


تیرا یَاہوِہ قادر، ہاں تیرا خُدا، جو اَپنے لوگوں کا دفاع کرتا ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، جِس پیالہ نے تُجھے ڈگمگا دیا اُسے مَیں نے تیرے ہاتھ سے لے لیا ہے؛ اِس پیالہ میں سے جو میرے قہر کا جام ہے، تُو پھر کبھی نہ پیئے گی۔


اُس وقت تُم کہو گے: ”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛ قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو، اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔


تو کیا میں یروشلیمؔ اَور اُس کے بُتوں کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک نہ کروں جَیسا کہ سامریہؔ اَور اُس کے بُتوں کے ساتھ کیا تھا؟‘ “


تاہم وہ شیشاقؔ کے خادِم ہو جایٔیں گے تاکہ میری خدمت اَور دیگر ممالک کے بادشاہوں کی خدمت کرنے میں اِمتیاز کرنا سیکھ سکیں۔“


اُن قوموں کے ساتھ جو تمہارے درمیان باقی بچی ہیں کسی قِسم کا ربط و ضَبط نہ رکھنا نہ اُن کے معبُودوں کے نام لینا اَور نہ ہی اُن کی قَسم کھانا۔ تُم نہ اُن کی عبادت کرنا نہ اُن کو سَجدہ کرنا۔


آخِر کون ہے جو تُم میں اَور کسی دُوسرے میں فرق کرتا ہے؟ تمہارے پاس کیا ہے جو تُم نے کسی دُوسرے سے نہیں پایا؟ اَور جَب تُم نے پایا ہے تو پھر فخر کیسا؟ کیا وہ کسی کا دیا ہُوا نہیں؟


تَب تُم سچّائی کو جان جاؤگے، اَور سچّائی تُمہیں آزاد کرےگی۔“


ہاں اَے یَاہوِہ، آپ کی آئین کی راہ پر چلتے ہُوئے، ہم تیرے منتظر رہے ہیں؛ تیرے نام اَور تیری یاد کے لیٔے ہمارے دِلوں میں اشتیاق ہے۔


آپ اُن لوگوں کی مدد کے لیٔے آگے بڑھتے ہیں جو خُوشی سے نیکی کرتے ہیں، اَور آپ کے طور طریقوں کو یاد رکھتے ہیں۔ لیکن جَب ہم اُن کے خِلاف گُناہ کرتے چلے گیٔے، تَب آپ غضبناک ہو گئے۔ پھر ہم نَجات کیسے پائیں گے؟


سَب قومیں، اَپنے معبُودوں کے نام سے چلیں گی؛ پر ہم لوگ اَبد تک، یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام سے چلیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات