Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اُس وقت یہُودیؔہ کے مُلک میں یہ نغمہ گایا جائے گا: ہمارا ایک محکم شہر ہے؛ خُدا نَجات کو اُس کی فصیلیں اَور بُرج بنا دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 उस दिन मुल्के-यहूदाह में गीत गाया जाएगा, “हमारा शहर मज़बूत है, क्योंकि हम अल्लाह की नजात देनेवाली चारदीवारी और पुश्तों से घिरे हुए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اُس دن ملکِ یہوداہ میں گیت گایا جائے گا، ”ہمارا شہر مضبوط ہے، کیونکہ ہم اللہ کی نجات دینے والی چاردیواری اور پُشتوں سے گھرے ہوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:1
34 حوالہ جات  

تیرے مُلک میں پھر کبھی تشدّد کا ذِکر نہ ہوگا، نہ ہی تیری حُدوُد کے اَندر تباہی یا بربادی ہوگی، بَلکہ تُو اَپنی دیواروں کا نام نَجات اَور اَپنے پھاٹکوں کا نام حَمد رکھے گی۔


یَاہوِہ نے دُنیا کی اِنتہا تک یہ اعلان کر دیا ہے: ”صِیّونؔ کی بیٹی سے کہو، ’دیکھ تیرا مُنجّی آ رہاہے! دیکھ وہ تیرا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے، اَور تیرا مُعاوضہ بھی اُس کے ساتھ ہے۔‘ “


مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘


اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


اُس وقت یہ کہا جائے گا: ”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔ یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛ آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“


صِیّونؔ کے گِرد پھرو، اُس کا طواف کرو، اُس کے بُرجوں کا شُمار کرو،


یَاہوِہ کی سِتائش ہو! کیونکہ جَب مَیں اَیسے شہر میں تھا جسے دُشمنوں نے گھیر رکھا تھا تو اُنہُوں نے مُجھے اَپنی عجِیب شفقت و مَحَبّت دِکھائی۔


اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔


اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔


میں اَپنے محبُوب کے لیٔے اُس کے تاکستان کا نغمہ گاؤں گی: میرے محبُوب کا تاکستان کا باغ تھا ایک زرخیز پہاڑی پر۔


اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ کی تعریف میں سِتائش اَور شُکر گزاری کا یہ نغمہ گایا: ”وہ بھلےہیں؛ کیونکہ بنی اِسرائیل سے اُن کی مَحَبّت ہمیشہ تک قائِم ہے۔“ اَور تمام لوگوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ کی تمجید کا نعرہ مارا کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔


تَب اِسرائیل نے یہ نغمہ گایا: ”اَے کنوئیں تُو اُبل آ! اُس کے لیٔے گاؤ،


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


اَے پھاٹک، تُو واویلا کر! اَے شہر، تُو چِلّا! اَے تمام فلسطینیوں، لرزاں ہو جاؤ! کیونکہ شمال کی طرف سے دھوئیں کا ایک بادل آ رہاہے، اَور اُس کے لشکر کی صفوں میں سے کویٔی بھی پیچھے نہ رہے گا۔


منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛ وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے، وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“


اُن کا قلعہ دہشت کی وجہ سے گِر جائے گا؛ اَور اُن کے سپہ سالار لڑائی کا پرچم دیکھ کر کانپنے لگیں گے،“ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جِس کی آگ صِیّونؔ میں اَور بھٹّی یروشلیمؔ میں ہے۔


یَاہوِہ سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتے ہیں؛ وہ صِیّونؔ کو عدل اَور راستی سے معموُر کرےگا۔


وہ تمہارے زمانہ کے لیٔے محکم بُنیاد ہوگا، نَجات، حِکمت اَور عِرفان کا بھرپُور ذخیرہ؛ اَور یَاہوِہ کا خوف اِس خزانہ کی کُنجی ہے۔


میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛ میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔


گزر جاؤ، پھاٹکوں میں سے گزر جاؤ! لوگوں کے لیٔے راہ تیّار کرو۔ شاہراہ کو ہموار کر دو! پتّھروں کو ہٹا دو۔ اَور قوموں کے لیٔے پرچم اُونچا کرو۔


مَیں نے ایک دیوار دیکھی جو بیت المُقدّس کے علاقہ کو مُکمّل طور پر گھیرے ہُوئی تھی۔ اُس آدمی کے ہاتھ میں جو پیمائش کا سَرکنڈا تھا اُس کی لمبائی اَیسے چھ ہاتھ کے برابر تھی جو ایک ہاتھ اَور چار اُنگل کے برابر ہوتاہے۔ اُس نے دیوار ناپی۔ وہ ایک سَرکنڈے کے برابر موٹی تھی اَور اُتنی ہی اُونچی تھی۔


جَب بادشاہوں نے اَپنی فَوجیں جمع کیں، اَور مِل کر آگے بڑھے،


یقیناً مَیں اُن کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا تاکہ اُن کے غُلام اُنہیں لُوٹ لیں۔ تَب تُم جانوگے کہ یَاہوِہ قادرمُطلق نے مُجھے بھیجا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات