Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 زمین سُوکھ جاتی ہے اَور نباتات مُرجھا جاتی ہے، دُنیا بیتاب اَور پژمردہ ہو جاتی ہے، اَور زمین کے بُلند پایہ لوگ ناتواں ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 زمِین غمگِین ہوتی اور مُرجھاتی ہے۔ جہان بیتاب اور پژمُردہ ہوتا ہے۔ زمِین کے عالی قدر لوگ ناتوان ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ज़मीन सूख सूखकर सुकड़ जाएगी, दुनिया ख़ुश्क होकर मुरझा जाएगी। उसके बड़े बड़े लोग भी निढाल हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 زمین سوکھ سوکھ کر سکڑ جائے گی، دنیا خشک ہو کر مُرجھا جائے گی۔ اُس کے بڑے بڑے لوگ بھی نڈھال ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:4
12 حوالہ جات  

اِس لیٔے مُلک کی زمین سُوکھ جاتی ہے، اَور اُس کے باشِندے ناتواں ہو رہے ہیں؛ اَور زمین کے جانور اَور ہَوا کے پرندے اَور سمُندر کی مچھلیاں مَر رہی ہیں۔


زمین خشک ہوکر مُرجھائی جاتی ہے، لبانونؔ شرمندہ اَور کمہلا گیا ہے؛ شارونؔ عراباہؔ یعنی بیابان کی طرح ہے، اَور باشانؔ اَور کرمِلؔ کے پتّے جھڑ رہیں ہیں۔


صِیّونؔ کے پھاٹک نوحہ اَور ماتم کریں گے؛ اَور وہ بدحال ہوکر خاک پر بیٹھے گی۔


آخِر کب تک زمین خشک پڑی رہے گی اَور کب تک کھیت کی گھاس سُوکھتی رہے گی؟ چونکہ اِس مُلک کے باشِندے بدکار ہیں، اِس لیٔے چرندے اَور پرندے غارت ہو گئے۔ کیونکہ اُن لوگوں نے کہا، ”وہ ہمارا اَنجام نہ دیکھیں گے۔“


اِس لیٔے زمین ماتم کرےگی اَور اُوپر آسمان تاریک ہو جایٔیں گے، کیونکہ مَیں جو فرما چُکا ہُوں، اَب اُسے بدلوں گا نہیں، مَیں نے جو طے کر لیا ہے، اَب اُس سے پھروں گا نہیں۔“


ہم سَب اُس شخص کی مانند ہو گئے ہیں جو ناپاک ہے، اَور ہمارے سارے راستی کے کام گویا گندے چیتھڑوں کی طرح ہیں؛ ہم سَب پتّے کی طرح مُرجھا جاتے ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمیں ہَوا کی طرح اُڑا لے جاتے ہیں۔


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


زمین بالکُل خالی کی جائے گی اَور بشِدّت تباہ ہوگی کیونکہ یہ کلام یَاہوِہ کا ہے۔


اُس وقت یُوں ہوگا کہ یَاہوِہ آسمانی فَوج کو آسمان پر اَور زمین کے بادشاہوں کو زمین پر سزا دے گا۔


صِیّونؔ کی راہیں ماتم کرتی ہیں، کیونکہ اُس کی مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے کویٔی نہیں آتا۔ اُس کے تمام پھاٹک ویران پڑے ہیں، اُس کے کاہِنؔ آہیں بھرتے ہیں، اُس کی دوشیزائیں مُصیبت زدہ ہیں، اَور وہ شدید تکلیف میں ہے۔


کھیت تباہ ہو گئے، اَور زمین خشک ہو گئی؛ اناج برباد ہو گیا، اَور نئی مَے سُوکھ گئی، اَور زَیتُون کا تیل ختم ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات