Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 زمین بالکُل خالی کی جائے گی اَور بشِدّت تباہ ہوگی کیونکہ یہ کلام یَاہوِہ کا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 زمِین بِالکُل خالی کی جائے گی اور بہ شِدّت غارت ہوگی کیونکہ یہ کلام خُداوند کا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ज़मीन मुकम्मल तौर पर उजड़ जाएगी, उसे सरासर लूटा जाएगा। रब ही ने यह सब कुछ फ़रमाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 زمین مکمل طور پر اُجڑ جائے گی، اُسے سراسر لُوٹا جائے گا۔ رب ہی نے یہ سب کچھ فرمایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:3
16 حوالہ جات  

دیکھو، یَاہوِہ زمین کو ویران کرکے تہہ و بالا کر دیں گے؛ وہ اُس کے باشِندوں کو تِتّر بِتّر کریں گے


پھر مَیں نے پُوچھا، ”اَے یَاہوِہ کب تک؟“ اَور اُنہُوں نے جَواب دیا: ”جَب تک شہر ویران نہ ہوں اَور اُن میں کویٔی اِنسان بسنے والا نہ رہے، جَب تک گھر خالی نہ ہو جایٔیں اَور کھیت تباہ و برباد ہوکر نہ رہ جایٔیں،


ہر آدمی اَپنی انگوری بیل، اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، اَور کویٔی اُنہیں نہ ڈرائے گا، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


اِس لیٔے اَے اِسرائیل کے پہاڑو، یَاہوِہ قادر کا کلام سُنو: یَاہوِہ قادر سَب سے یُوں فرماتے ہیں، پہاڑوں اَور ٹیلوں، دریاؤں اَور کھائیوں، اُجڑے ہُوئے کھنڈروں اَور ویران شہروں سے جو تمہارے اِردگرد کی باقی بچی قوموں کے ذریعہ لُوٹ لیٔے گیٔے اَور تمسّخر کا نِشانہ بنے، یُوں فرماتے ہیں۔


”اُس وقت،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”وہ میخ جو مُعتبر مقام میں ٹھونکی گئی تھی، ڈھیلی پڑ جائے گی اَور کاٹ کر گرائی جائے گی اَور اُس پر لٹکا ہُوا سبھی بوجھ گِر جائے گا۔“ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


قیدارؔ کے تیر اَندازوں اَور بہادروں میں سے صِرف چند لوگ ہی بچ پائیں گے۔“ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے یہ فرمایاہے۔


یُوں یَاہوِہ کا کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی دیا گیا تھا وہ پُورا ہو گیا کہ زمین ستّر سال تک سَبت کا آرام پایٔے گی یعنی ویران رہے گی۔


اَور یَاہوِہ نے قہرِ شدید اَور اَپنے بڑے غضب میں اُنہیں اُن کے مُلک سے اُکھاڑ پھینکا اَور جَلاوطن کر دیا جَیسا کہ آج کے دِن تک ظاہر ہے۔“


اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔


سُنو اَور غور کرو، مغروُر نہ بنو، کیونکہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


سَب کا حال یکساں ہوگا کاہِنؔ کا حال قوم کے حال کی طرح، آقا کا نوکر کی طرح، مالکن کی خادِمہ کی طرح، بیچنے والے کا خریدار کی طرح، اُدھار لینے والے کا اُدھار دینے والے کی طرح، قرضدار کے لیٔے جَیسا کہ قرض دِہندہ کے لیٔے۔


زمین سُوکھ جاتی ہے اَور نباتات مُرجھا جاتی ہے، دُنیا بیتاب اَور پژمردہ ہو جاتی ہے، اَور زمین کے بُلند پایہ لوگ ناتواں ہو جاتے ہیں۔


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو تباہ ہُوئے اَور لُٹ گیٔے، یہ سَب کے سَب گڑھے میں ڈالے گیٔے یا قَیدخانوں میں بند کر دئیے گیٔے۔ وہ مالِ غنیمت بَن گیٔے ہیں، اَور اُنہیں چھُڑانے والا کویٔی نہیں؛ وہ لُوٹ کا مال بَن گیٔے ہیں، لیکن کویٔی یہ کہنے والا نہیں، ”کہ اُنہیں واپس کرو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات