Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَے اہلِ زمین، خوف اَور گڑھا اَور پھندا تمہارے منتظر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اَے زمِین کے باشِندے! خَوف اور گڑھا اور دام تُجھ پر مُسِلّط ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ऐ दुनिया के बाशिंदो, तुम दहशतनाक मुसीबत, गढ़ों और फंदों में फँस जाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اے دنیا کے باشندو، تم دہشت ناک مصیبت، گڑھوں اور پھندوں میں پھنس جاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:17
13 حوالہ جات  

وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: وہ کس قدر خوفناک حادثہ ہوگا جَب مَیں یروشلیمؔ پر اَپنی چار خوفناک سزائیں نازل کروں گا یعنی تلوار اَور قحط اَور جنگلی درندے اَور وَبا۔ تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جایٔیں!


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تَب اِس بد ذات قوم کے بچے ہُوئے لوگ اُن سَب مقاموں میں جِس میں سے مَیں نے اُنہیں جَلاوطن کر دیا ہے وہاں وہ زندگی سے زِیادہ موت کی آرزُو کریں گے۔‘


تَب اَیسا ہوگا کہ جو حزائیلؔ کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یہُو قتل کرےگا اَورجو یِہُو کی تلوار سے بچ جایٔےگا اُسے الِیشعؔ قتل کر ڈالے گا۔


اُس کے پاؤں اُسے جال میں پھنسا دیتے ہیں اَور وہ اُس کے پھندوں میں اُلجھ کر رہ جاتا ہے۔


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔


”جِس طرح عید کے دِن لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے، اُسی طرح آپ نے میرے ہر طرف دہشت پھیلا دی۔ یَاہوِہ کے قہر کے دِن نہ کویٔی فرار ہو سَکا اَور نہ کویٔی باقی بچا؛ جِن کو مَیں نے پالا اَور پوسا، اُنہیں میرے دُشمنوں نے تباہ کر دیا۔“


ہم نے خوف اَور دہشت، ویرانی اَور بربادی برداشت کی۔“


تُم تلوار سے ڈرتے ہو لیکن مَیں تمہارے خِلاف تلوار ہی لاؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


میں اُس کے لیٔے اَپنا جال بچھاؤں گا اَور وہ میرے پھندے میں پھنس جائے گا۔ میں اُسے کَسدیوں کے مُلک بابیل میں لاؤں گا لیکن وہ اُسے دیکھ نہ پایٔےگا حالانکہ وہاں ہی وفات پایٔےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات