Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لوگ مہ کے لیٔے سڑکوں پر چِلّا رہے ہیں؛ ہر خُوشی غم میں بدل گئی ہے، زمین کی تمام خُوشیاں نابود ہو چُکی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مَے کے لِئے بازاروں میں واوَیلا ہو رہا ہے۔ ساری خُوشی پر تارِیکی چھا گئی۔ مُلک کی عِشرت جاتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 गलियों में लोग गिर्याओ-ज़ारी कर रहे हैं कि मै ख़त्म है। हर ख़ुशी दूर हो गई है, हर शादमानी ज़मीन से ग़ायब है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 گلیوں میں لوگ گریہ و زاری کر رہے ہیں کہ مَے ختم ہے۔ ہر خوشی دُور ہو گئی ہے، ہر شادمانی زمین سے غائب ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:11
18 حوالہ جات  

وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔


”لیکن اَبراہامؔ نے کہا، ’بیٹا، یاد کر کہ تو اَپنی زندگی میں اَچھّی چیزیں حاصل کر چُکاہے اَور اِسی طرح لعزؔر بُری چیزیں، لیکن اَب وہ یہاں آرام سے ہے اَور تُم تڑپ رہے ہو۔


اُس دِن پر افسوس! کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے، اَور وہ قادرمُطلق کی طرف سے تباہی کی مانند آئے گا۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


اَور میرے لوگوں کی سرزمین کے لیٔے بھی، جِس میں کثرت سے کانٹے اَور جھاڑیاں اُگی ہُوئی ہیں ہاں تمام عشرت گھروں کے لیٔے اَور اُس پُر رونق شہر کے لیٔے ماتم کرو۔


میوے کے باغوں سے خُوشی اَور شادمانی چھین لی گئی؛ نہ تاکستان میں کویٔی گاتا یا للکارتا ہے؛ نہ ہی کویٔی حوضوں میں انگور پامال کرکے اُن کا رس نکالتا ہے، کیونکہ مَیں نے سَب شور و غُل بند کر دیا ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے مُلک جھُلس جائے گا اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛ اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔


پھر وہ زمین کی طرف نگاہ کریں گے اَور صِرف تنگ حالی، تاریکی اَور خوفناک اُداسی ہی دیکھ پائیں گے اَور وہ گہری تاریکی میں دھکیل دئیے جایٔیں گے۔


شراب اُنہیں دو جو دَم توڑ رہے ہیں، اَور مَے اُنہیں جو سخت تکلیف میں ہیں!


ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں گے، دیواریں شگافوں سے محفوظ رہیں گی، نہ لوگوں کو اسیر ہوکر جانا پڑےگا، نہ ہی ہمارے گلی کوچوں میں چیخنے چِلّانے کی آواز سُنایٔی دے گی۔


”یہُودیؔہ ماتم کر رہاہے، اَور اُس کے شہری پھاٹکوں پر ماتمی حالت میں تھکے ماندے پڑے ہیں؛ وہ مُلک کے لیٔے ماتم کرتے ہیں، اَور یروشلیمؔ کا کراہنا آسمان کی بُلندیوں تک پہُنچ رہاہے۔


مُختلف قومیں تمہاری رُسوائی کا حال سُنیں گی؛ اَور زمین تمہارے رونے سے بھر جائے گی۔ ایک جنگجو فَوجی دُوسرے فَوجی سے ٹکرائیں گے؛ اَور دونوں باہم گِر جایٔیں گے۔“


انگور کی بیل سُوکھ گئی اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛ انار، کھجور اَور سیب کے درخت الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔ یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی مُرجھا گئی ہے۔


سال بھر سے کچھ ہی زِیادہ عرصہ میں تُم جو محفوظ محسُوس کرتی ہو، کانپ اُٹھو گی؛ کیونکہ نہ تو انگور کی فصل ہوگی، اَور نہ درختوں میں پھل لگیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات