Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 23:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 سمُندر کی راہ سے آیا ہُوا شیحُورؔ کا اناج؛ اَور دریائے نیل کے علاقہ کی فصل، صُورؔ کی آمدنی تھی، اَور وہ مُختلف قوموں کی تِجارت گاہ بنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 سمُندر کے پار سے سِیحور کا غلّہ اور وادیِ نِیل کی فصل اُس کی آمدنی تھی۔ سو وہ قَوموں کی تِجارت گاہ بنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 वह गहरे पानी पर सफ़र करते हुए मिसर का ग़ल्ला तुझ तक पहुँचाते थे, क्योंकि तू ही दरियाए-नील की फ़सल से नफ़ा कमाता था। यों तू तमाम क़ौमों का तिजारती मरकज़ बना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 وہ گہرے پانی پر سفر کرتے ہوئے مصر کا غلہ تجھ تک پہنچاتے تھے، کیونکہ تُو ہی دریائے نیل کی فصل سے نفع کماتا تھا۔ یوں تُو تمام قوموں کا تجارتی مرکز بنا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 23:3
12 حوالہ جات  

لیکن اَب تُم دریائے نیل کا پانی پینے کو مِصر کیوں جاتے ہو؟ یا دریائے فراتؔ کا پانی پینے کو اشُور جانے سے تُمہیں کیا حاصل ہوگا؟


تَب داویؔد نے مِصر کے دریا شیحُورؔ سے لے کر لیبو حماتؔ تک تمام اِسرائیلیوں کو جمع کیا تاکہ خُدا کے عہد کے صندُوق کو قِریت یعریمؔ سے لے آئیں۔


کیونکہ تُم نے میری چاندی اَور میرا سونا لے لیا اَور میرے نفیس خزانے اَپنے مَندِروں میں رکھ لیا ہے۔


اَپنی حِکمت اَور فراست سے تُونے اَپنے لیٔے دولت حاصل کی اَور اَپنے خزانے سونے اَور چاندی سے بھر لیٔے۔


جَب تیرا تجارتی اَسباب سمُندر کی راہ جاتا تھا، تَب تُونے کیٔی قوموں کی حاجتیں رفع کیں؛ تُونے اَپنی دولت اَور اَپنی مصنوعات سے دُنیا کے بادشاہوں کو مالا مال کر دیا۔


لیکن تُم کس قدر مُبارک ہو، جو ہر نہر کے آس پاس بیج بوتے ہو، اَپنے مویشی اَور گدھے کو آزادی سے چراتے ہو۔


صُورؔ کے خِلاف یہ منصُوبہ کس نے باندھا، جِس نے کیٔی تاجپوشیاں کیں، جِس کے سوداگر اُمرا ہیں، اَور جِس کے تاجر سارے جہاں میں عزّت دار ہیں؟


اَور دریائے نیل کے کنارے اَور اُس کے دہانے کے پَودے بھی مُرجھا جایٔیں گے۔ دریائے نیل کے آس پاس بویا ہُوا ہر کھیت خشک ہو جائے گا۔ اَور فصل ہَوا میں اَیسی اُڑ جائے گی کہ کچھ بھی باقی نہ بچے گا۔


کیونکہ جِس مُلک پر تُم قبضہ کرنے جا رہے ہو، وہ مِصر کی مانند نہیں ہے، جہاں سے تُم نکل آئے ہو، وہاں تُم بیج بوتے تھے اَور سبزی کے باغ کی طرح اُسے پاؤں سے نالیاں بنا کر سینچتے تھے۔


مِصر کے مشرق میں واقع دریائے شیحُورؔ سے لے کر شمال کی جانِب عقرونؔ کی حَد تک جو کہ کنعانیوں کا علاقہ گِنا جاتا ہے، (یعنی فلسطینیوں کے پانچ حُکمرانوں کی سرزمین جو غزّہؔ، اشدُودؔ، اشقلونؔ، گاتؔھ اَور عقرونؔ پر مُشتمل ہے؛ اَور عوّیؔ کا علاقہ)۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات