Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 22:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے ہنگامہ سے بھرے ہُوئے شہر، اَور شور و غُل کا شہر! تمہارے مقتول تلوار سے قتل نہیں ہُوئے، نہ ہی وہ لڑائی میں مارے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اَے پُر شور اور غَوغائی شہر! اَے شادمان بستی! تیرے مقتُول نہ تلوار سے قتل ہُوئے اور نہ لڑائی میں مارے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 हर तरफ़ शोर-शराबा मच रहा है, पूरा शहर बग़लें बजा रहा है। यह कैसी बात है? तेरे मक़तूल न तलवार से, न मैदाने-जंग में मरे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ہر طرف شور شرابہ مچ رہا ہے، پورا شہر بغلیں بجا رہا ہے۔ یہ کیسی بات ہے؟ تیرے مقتول نہ تلوار سے، نہ میدانِ جنگ میں مرے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 22:2
16 حوالہ جات  

اَور میرے لوگوں کی سرزمین کے لیٔے بھی، جِس میں کثرت سے کانٹے اَور جھاڑیاں اُگی ہُوئی ہیں ہاں تمام عشرت گھروں کے لیٔے اَور اُس پُر رونق شہر کے لیٔے ماتم کرو۔


دیکھیں اَے یَاہوِہ اَور توجّہ فرمائیں: کہ آپ نے کس کے ساتھ یہ سلُوک کیا ہے؟ کیا عورتیں اَپنی اَولاد کو کھا جایٔیں، جِن کی اُنہُوں نے پرورش کی؟ کیا کاہِنؔ اَور نبی خُداوؔند کے پاک مَقدِس میں قتل کئے جایٔیں؟


اگر مَیں میدان میں جاؤں، تو وہاں تلوار سے قتل ہُوئے لوگ نظر آتے ہیں؛ اَور اگر شہر کے اَندر جاؤں، تو وہاں قحط زدہ لوگ نظر آتے ہیں۔ نبی اَور کاہِنؔ دونوں اَیسے مُلک میں چلے گیٔے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔‘ “


کیا یہی تمہارا عیش و عشرت کا شہر ہے، جو قدیم زمانہ سے بسا ہُواہے، جِس کے قدم اُسے دُور دراز کے مُلکوں میں بسنے کے لیٔے لے گیٔے؟


اَور چوتھے مہینے کے نویں دِن سے شہر میں قحط کی شِدّت میں اِس قدر اِضافہ ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ رہا۔


”یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’جو کویٔی اِس شہر میں رہے گا وہ تلوار، قحط اَور وَبا سے مَرے گا لیکن جو کویٔی کَسدیوں کے پاس چلا جائے گا وہ زندہ رہے گا۔ اَپنی جان کی امان پایٔےگا اَور زندہ رہے گا۔‘


تَب یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


”چنانچہ شاہِ اشُور کی بابت یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ نہ تو اِس شہر میں داخل ہوگا اَور نہ ہی وہ یہاں کویٔی تیر چلانے پایٔےگا۔ وہ ڈھال لے کر اِس کے سامنے نہیں آئے گا اَور نہ ہی اِس کے خِلاف گھیرا باندھے کے لیٔے کوئی دمدمہ بنا سکےگا۔


قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔


محل چھوڑ دیا جائے گا، شور و غُل والا شہر خالی ہو جائے گا؛ پہاڑی کا قلعہ اَور پہرے کے بُرج ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے، اَور گورخروں کی آرامگاہیں اَور گلّوں کی چراگاہیں وہ جایٔیں گے،


وہ بستی کیسی ویران پڑی ہے جہاں کسی زمانہ میں لوگوں کی چہل پہل تھی اَب کیسی بِیوہ کی مانند ہو گئی ہے! جو کبھی قوموں میں ممتاز تھی، وہ جو صوبوں کی ملِکہ تھی اَب وہ غُلام بَن گئی ہے۔


اَے بدنام اَور پُر ہنگامہ شہر، نزدیک اَور دُور کے سبھی لوگ تیری ہنسی اُڑائیں گے۔


یہ شادمانی کا شہر تھا جو اَمن کا تھا۔ اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا، کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔ وہ کیسا ویران ہو گیا ہے، جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں! اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات