Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 22:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ میرے کان میں کہا: ”تمہارے مرنے کے دِن تک اِس گُناہ کا کفّارہ نہ ہو سکےگا۔“ خُداوؔند قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور ربُّ الافواج نے میرے کان میں کہا کہ تُمہاری اِس بدکرداری کا کفّارہ تُمہارے مَرنے تک بھی نہ ہو سکے گا۔ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन रब्बुल-अफ़वाज ने मेरी मौजूदगी में ही ज़ाहिर किया है कि यक़ीनन यह क़ुसूर तुम्हारे मरते दम तक मुआफ़ नहीं किया जाएगा। यह क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن رب الافواج نے میری موجودگی میں ہی ظاہر کیا ہے کہ یقیناً یہ قصور تمہارے مرتے دم تک معاف نہیں کیا جائے گا۔ یہ قادرِ مطلق رب الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 22:14
17 حوالہ جات  

” ’اَب تیری ناپاکی تیری خباثت ہے۔ چونکہ مَیں نے تُجھے پاک کرنا چاہا لیکن تُو اَپنی خباثت سے پاک نہ ہویٔی۔ اِس لیٔے جَب تک میرا قہر تُجھ پر ٹھنڈا نہیں ہوتا اُس وقت تک تُو پاک نہ ہو سکے گی۔


قادرمُطلق یَاہوِہ نے میری سماعت میں اعلان کیا ہے: ”یقیناً بڑے بڑے گھر ویران ہوں گے، اَور عالیشان محل اُجڑ جایٔیں گے۔ مَیں نے آسمانی فَوجوں کے ربّ کو سُنا ہے


اِس لیٔے عیلیؔ کے گھرانے کی بابت مَیں نے قَسم کھائی، ’قُربانی یا ہدیہ سے بھی اُس کے گھرانے کے گُناہ کا کفّارہ نہیں ہوگا۔‘ “


یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے۔


اِس لیٔے یہ گُناہ تمہارے لیٔے ایک اُونچی دیوار کی مانند ہوگا جو دراڑ کے باعث اُبھر آئی ہو، جو اَچانک پل بھر میں گِر جاتی ہے۔


کیونکہ دیکھو، یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر آ رہے ہے تاکہ دُنیا کے لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے۔ زمین اَپنے اُوپر بہایا ہُوا خُون ظاہر کر دے گی، اَور اَپنے مقتولوں کو اَور زِیادہ نہ چُھپائے گی۔


میں دُنیا کو اُس کی بُرائی کی، اَور بدکاروں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دوں گا۔ میں مغروُروں کے گھمنڈ کو ختم کر دُوں گا اَور سنگدلوں کے غُرور کو پست کروں گا۔


اَور شاؤل کے آنے سے ایک دِن پیشتر ہی یَاہوِہ نے شموایلؔ کو آگاہ کر دیا تھا:


پر وہ بھی عقلمند ہے اَور آفت لا سَکتا ہے؛ وہ اَپنے الفاظ واپس نہیں لیتا وہ اُٹھ کر بدکاروں کے گھرانے پر اَور بدکرداروں کے حمایتیوں پر چڑھائی کرےگا۔


میں تمہاری اَور تمہارے آباؤاَجداد کی بدکاری بدلہ، تمہاری ہی گود میں ڈالوں گا۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”چونکہ اُنہُوں نے گادی پہاڑوں پر سوختنی نذریں پیش کیں اَور ٹیلوں پر میری تکفیر کی، اِس لیٔے میں اُن کے پچھلے اعمال کا پُورا مُعاوضہ تول کر اُن کی گود میں ڈالوں گا۔“


”وہاں پھر کبھی اَیسا بچّہ نہ ہوگا جو صِرف چند روز ہی زندہ رہے، اَور نہ کویٔی بُوڑھا جو اَپنی عمر پُوری نہ کرے؛ جو سَو سال کی عمر میں چل بسے وہ جَوان سمجھا جائے گا؛ اَورجو سَو سال کی عمر کو نہ پہُنچے وہ ملعُون سمجھا جائے گا۔


اَور شاؤل کی بیٹی میکلؔ اَپنی موت کے دِن تک بے اَولاد رہی۔


یَاہوِہ یعقوب کی حشمت کی قَسم کھا کر فرماتے ہیں، ”جو کچھ اُنہُوں نے کیا ہے، مَیں اُن میں سے ایک کو بھی نہ بھُولوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات