Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 21:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَے میرے لوگو جو کھلیان میں پامال ہو چُکے ہو، قادرمُطلق یَاہوِہ اَور اِسرائیل کے خُدا سے مَیں نے جو کچھ سُنا، تُمہیں بتاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اَے میرے گاہے ہُوئے اور میرے کھلِیہان کے غلّہ جو کُچھ مَیں نے ربُّ الافواج اِسرائیل کے خُدا سے سُنا تُم سے کہہ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ गाहने की जगह पर कुचली हुई मेरी क़ौम! जो कुछ इसराईल के ख़ुदा, रब्बुल-अफ़वाज ने मुझे फ़रमाया है उसे मैंने तुम्हें सुना दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے گاہنے کی جگہ پر کچلی ہوئی میری قوم! جو کچھ اسرائیل کے خدا، رب الافواج نے مجھے فرمایا ہے اُسے مَیں نے تمہیں سنا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 21:10
13 حوالہ جات  

قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”بابیل کی بیٹی روندنے کے وقت کے کھلیان کی مانند ہے جِس کی بہت جلد کٹائی کا وقت آ جائے گا۔“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے، اَور وہ اَپنی کھلیان کو خُوب پھٹکے گا، گیہُوں کو تو اَپنے کھتّے میں جمع کرےگا لیکن بھُوسے کو اُس جہنّم کی آگ میں جھونک دے گا جو کبھی نہ بُجھےگی۔“


اَب یہُوآحازؔ کی فَوج میں صرف پچاس گُھڑسوار، دس رتھ اَور دس ہزار پیادوں کے سِوا اَور کچھ باقی نہیں بچا تھا کیونکہ باقیوں کو شاہِ ارام نے اُنہیں تباہ کر دیا اَور خاک کی مانند پیس ڈالا تھا۔


آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرے اَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔


لیکن میکایاہؔ نبی نے کہا، ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم میں صِرف وُہی کہُوں گا جو یَاہوِہ مُجھے فرمائیں گے۔“


اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، اَپنی آنکھوں سے دیکھ اَور اَپنے کانوں سے سُن اَور ہر اُس چیز پر دھیان دے جو مَیں تُجھے بتانے جا رہا ہُوں کیونکہ اِسی لیٔے تُجھے یہاں لایا گیا ہے۔ جو کچھ تُو دیکھتا ہے اُسے بنی اِسرائیل سے بَیان کر۔“


روٹی بنانے کے لیٔے اناج کو پیسنا لازمی ہے؛ لیکن کویٔی اُسے برف گاڑی سے ہمیشہ کوٹتا نہیں رہتا۔ حالانکہ وہ اَپنی گاہنے کی گاڑی کے پہیّے اُس پر چلاتاہے، لیکن اُس کے گھوڑے اناج پیستے نہیں۔


جِس نبی نے خواب دیکھے ہیں وہ اَپنے خواب کا بَیان کرتا رہے لیکن جِس کے پاس میرا کلام ہے وہ میرے کلام کو دیانتداری سے سُنائے کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، بھُوسے کو گیہُوں سے کیا نِسبت؟


جَب شیر گرجتا ہے۔ تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟ یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔ تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات