Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 20:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب وہ جو کُوشؔ پر اِعتماد رکھتے تھے اَور مِصر پر نازاں تھے خوفزدہ اَور پشیمان ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تب وہ ہِراسان ہوں گے اور کُوش سے جو اُن کی اُمّیدگاہ تھی اور مِصرؔ سے جو اُن کا فخر تھا شرمِندہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 यह देखकर फ़िलिस्ती दहशत खाएँगे। उन्हें शर्म आएगी, क्योंकि वह एथोपिया से उम्मीद रखते और अपने मिसरी इत्तहादी पर फ़ख़र करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 یہ دیکھ کر فلستی دہشت کھائیں گے۔ اُنہیں شرم آئے گی، کیونکہ وہ ایتھوپیا سے اُمید رکھتے اور اپنے مصری اتحادی پر فخر کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 20:5
17 حوالہ جات  

وہ سَب ایک اَیسی قوم کے باعث شرمندہ ہوں گے جِس سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا، کیونکہ اُن سے نہ تو مدد ملے گی نہ کچھ حاصل ہوگا سِوائے خجالت اَور رُسوائی کے۔“


لیکن فَرعوہؔ کی حمایت تمہارے لیٔے شرم کا باعث ہوگی، اَور مِصر کے سایہ میں پناہ لینا تُمہیں رُسوا کرےگا۔


لہٰذا کسی کو کسی اِنسان پر فخر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ سَب کچھ تمہارا ہے،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے، اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


سُنو، تُم اُس ٹوٹے ہُوئے سَرکنڈے کا عصا یعنی مِصر پر بھروسا کئے بیٹھو ہو۔ اگر کویٔی اُس پر ٹیک لگاتاہے تو وہ اُس کے ہاتھ میں چُبھ جاتا ہے اَور اُسے زخمی کر دیتاہے! شاہِ مِصر فَرعوہؔ اُن سَب کے لیٔے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ثابت ہوتاہے۔


سُنو، تُم اُس ٹوٹے ہُوئے سَرکنڈے کا عصا یعنی مِصر پر بھروسا کئے بیٹھو ہو۔ اگر کویٔی اُس پر ٹیک لگاتاہے تو وہ اُس کے ہاتھ میں چُبھ جاتا ہے اَور اُسے زخمی کر دیتاہے! شاہِ مِصر فَرعوہؔ اُن سَب کے لیٔے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ثابت ہوتاہے۔


کیونکہ مِصر کی مدد بالکُل بیکار ہے اِسی لیٔے مَیں نے اُسے سُست بیٹھی رہنے والی راحبؔ کہا ہے۔


اِنسان پر بھروسا کرنا چھوڑ دو، جِس کے نتھنوں میں محض دَم ہے۔ آخِر اُس کی قدر و قیمت ہی کیا ہے؟


افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں، اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں، اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں، لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے، نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔


پھر تُم اَپنی اِس چُھوٹی فَوج سے میرے آقا کے فَوج کے سَب سے کمزور دستے کے افسر کو للکارنے کی سوچ بھی کیسے سکتے ہو، جَب کہ تُم رتھوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے مِصر پر بھروسا کئے بیٹھے ہو؟


پھر صینخربؔ کو اِطّلاع مِلی کہ کُوشؔ کا بادشاہ تِرہاقہؔ اُس سے جنگ کرنے کو نکل چُکاہے۔ جَب اُس نے یہ سُنا تو حِزقیاہؔ کے پاس اَپنے قاصِدوں کو بھیجا اَور کہا:


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں امُونؔ کے معبُود تھیبیس کو، فَرعوہؔ کو اَور مِصر کو اُن کے معبُودوں اَور اُس کے بادشاہوں اَور فَرعوہؔ پر اُمّید رکھنے والوں کو سزا دینے کو ہُوں۔


مِصر پھر کبھی بنی اِسرائیل کے لیٔے قابلِ اِعتماد نہ رہے گا بَلکہ اُنہُوں نے مِصریوں سے اِمداد طلب کرکے جو گُناہ کیا تھا اُس کی یادداشت بَن جائے گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ قادر ہُوں۔‘ “


کُوشؔ اَور مِصر اُس کی بے اِنتہا طاقت تھے؛ فُوطؔ اَور لیبیا اُس کے حمایتی تھے۔


اَے کُوشؔ والو، تُم بھی میری تلوار کا لقمہ بنوگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات