Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لہٰذا بشر ذلیل کیا جائے گا اَور نَوع اِنسان پست ہوگا اُنہیں ہرگز مُعاف نہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اِس سبب سے چھوٹا آدمی پست کِیا جاتا ہے اور بڑا آدمی ذلِیل ہوتا ہے اور تُو اُن کو ہرگِز مُعاف نہ کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 चुनाँचे अब उन्हें ख़ुद झुकाया जाएगा, उन्हें पस्त किया जाएगा। ऐ रब, उन्हें मुआफ़ न कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 چنانچہ اب اُنہیں خود جھکایا جائے گا، اُنہیں پست کیا جائے گا۔ اے رب، اُنہیں معاف نہ کر!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:9
16 حوالہ جات  

لہٰذا اِنسان پست کیا جائے گا اَور نَوع اِنسان کی ذِلّت ہوگی، اَور مغروُر کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی۔


کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں،


لیکن پاک رُوح کے خِلاف کُفر بکنے والا ایک اَبدی گُناہ کا مُرتکب ہوتاہے؛ اِس لیٔے وہ ہرگز نہ بخشا جائے گا۔“


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


اُن کے قُصُور آپ کی نگاہ سے مٹائے نہ جائیں اَور اُن کے گُناہ قائِم رہیں کیونکہ اُنہُوں نے مِعماروں کے سامنے بُرا بھلا کہا ہے۔


یہوشُعؔ نے لوگوں سے کہا، ”تُم سے یَاہوِہ کی عبادت نہیں ہو سکتی۔ وہ پاک خُدا ہیں۔ وہ غیّور خُدا ہیں۔ وہ تمہاری سرکشی اَور تمہارے گُناہ نہیں بخشیں گے۔


یہ خُود ساختہ عبادت، قاعدے اَور قانُون ظاہری میں تو مَعقُول لگتے ہیں، کیونکہ اِن میں جِسمانی رِیاضت اَور ظاہری فروتنی پر زور دیا گیا، مگر جِسمانی خواہشوں پر قابُو پانے میں اِن سے کویٔی مدد نہیں ملتی۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں، جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔ اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا، نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔ بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛ اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔


تُم خُوب مُعطّر ہوکر زَیتُون کا تیل لے کر تُم مولکؔ یعنی بادشاہ کے پاس گئی۔ تُم نے اَپنے سفیر دُور دراز بھیج دئیے؛ یہاں تک کہ تُم خود موت کی سلطنت میں گزر گئی!


ادنیٰ اِنسان دَم بھرکے لیٔے ہیں، اَور اعلیٰ اِنسان جھُوٹے ہیں؛ اگر وہ تمام لوگ ترازو میں تو لے جایٔیں، تو ہلکے پایٔے جاتے ہیں؛ وہ سَب محض سانس کی مانند ہیں۔


کیا ادنیٰ کیا اعلیٰ، کیا اَمیر، کیا فقیر اِنسان:


اگر کویٔی شخص ظاہری خاکساری اَور فرشتوں کی عبادت کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ اَیسا شخص بڑی تفصیل سے اَپنی رُویاؤں میں دیکھی ہُوئی چیزوں کا بَیان کرتا ہے؛ اَور اَپنی غَیر رُوحانی عقل پر بے فائدہ پھُول جاتا ہے۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا، سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛ کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔


لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنے اِنصاف کی بنا پر سرفراز ہوگا، اَور خُدائے قُدُّوس اَپنے راستی کے کاموں سے اَپنا تقدُّس ظاہر کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات