Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے، تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے، بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میں اَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تاکہ جب خُداوند زمِین کو شِدّت سے ہِلانے کے لِئے اُٹھے تو اُس کے خَوف سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے چٹانوں کے غاروں اور ناہموار پتّھروں کے شِگافوں میں گُھس جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 वह चट्टानों के शिगाफ़ों और दराड़ों में घुस जाएंगे ताकि रब की महीब और शानदार तजल्ली से बच जाएँ जब वह ज़मीन को दहशतज़दा करने के लिए उठ खड़ा होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 وہ چٹانوں کے شگافوں اور دراڑوں میں گھس جائیں گے تاکہ رب کی مہیب اور شاندار تجلّی سے بچ جائیں جب وہ زمین کو دہشت زدہ کرنے کے لئے اُٹھ کھڑا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:21
12 حوالہ جات  

اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا، تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے چٹّانوں کی غاروں میں اَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔


چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔ اَور اُن کی عظمت کی شان سے!


اَے میری کبُوتری، تُم چٹّانوں کی دراڑوں میں چھُپی نہ رہو، اَور پہاڑی پتّھروں کی آڑ میں پوشیدہ نہ رہو بَلکہ مُجھے اَپنی صورت دِکھاؤ، اَور مُجھے اَپنی آواز سُننے دو؛ کیونکہ تمہاری آواز شیریں ہے، اَور تمہارا چہرہ حسین ہے۔


اُنہیں سُوکھے دریاؤں کے راستوں میں، چٹّانوں کے درمیان اَور زمین کے بھٹّوں میں رہنے پر مجبُور کیا جاتا تھا۔


اَور جَب میرا جلال وہاں سے گزرے گا تو میں تُمہیں اُس چٹّان کے شگاف میں رکھوں گا اَور اَپنے ہاتھ سے تُمہیں اُس وقت تک ڈھانکے رہُوں گا جَب تک کہ میں گزر نہ جاؤں۔


اَور زمین کو اُس کی جگہ سے ہلا دیتے ہیں، اَور اُس کے سُتون ڈگمگا جاتے ہیں۔


جو کویٔی خوفناک آواز سُن کر بھاگے گا وہ گڑھے میں گِرے گا؛ اَورجو کویٔی گڑھے میں سے نکل آیا وہ پھندے میں پھنسے گا۔ آسمان کے دریچے کھول دئیے گیٔے، اَور زمین کی بُنیادیں ہل رہی ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَب مَیں اُٹھوں گا۔ اَب مَیں سرفراز ہُوں گا؛ اَب مَیں سربُلند ہُوں گا۔


”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔


وہ سَب گھبرا جاتے ہیں؛ اَور تھرتھراتے ہُوئے اَپنے قلعوں سے باہر نکل آتے ہیں۔


وہ سَب آکر ڈھلوان وادیوں، چٹّانوں کی دراڑوں، تمام کانٹے دار جھاڑیوں اَور پانی کے سبھی ذخیروں پر چھا جایٔیں گی۔


اَور شرارت سے پُر اُونچے مقامات جو اِسرائیل کے گُناہ ہیں تباہ کئے جایٔیں گے۔ اُن کے مذبحوں پر کانٹے اَور خاردار جھاڑیاں چھا جایٔیں گی۔ تَب وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہمیں چھُپا لو!“ اَور ٹیلوں سے کہیں گے، کہ ہم پر گِر پڑو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات