Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اُس روز لوگ اپنی سونے چاندی کی مُورتوں کو جو اُنہوں نے پُوجنے کے لِئے بنائِیں چھچُھوندروں اور چمگادڑوں کے آگے پھینک دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 उस दिन इनसान सोने-चाँदी के उन बुतों को फेंक देगा जिन्हें उसने सिजदा करने के लिए बना लिया था। उन्हें चूहों और चमगादड़ों के आगे फेंककर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اُس دن انسان سونے چاندی کے اُن بُتوں کو پھینک دے گا جنہیں اُس نے سجدہ کرنے کے لئے بنا لیا تھا۔ اُنہیں چوہوں اور چمگادڑوں کے آگے پھینک کر

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:20
17 حوالہ جات  

تَب تُم اَپنے چاندی چڑھے ہُوئے بُتوں اَور سونا چڑھی ہُوئی مورتوں کو ناپاک کروگے۔ تُم اُنہیں حیض کے کپڑوں کی طرح پھینک دوگے اَور کہو گے: ”دُورہو جاؤ!“


کیونکہ اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اُن چاندی اَور سونے کے بُتوں کو ترک کر دے گا جنہیں تمہارے گُناہ آلُود ہاتھوں نے بنایا ہے۔


اَے اِفرائیمؔ مُجھے بُتوں سے اَور کیا سروکار ہے؟ مَیں اُسے جَواب دُوں گا اَور اُس کی خبرگیری کروں گا۔ مَیں صنوبر کے سرسبز درخت کی مانند ہُوں؛ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُوا۔“


کچھ لوگ اَپنی تھیلیوں میں سے سونا نکالتے ہیں اَور ترازو میں چاندی تولتے ہیں؛ پھر سُنار کو اُجرت دے کر اُس سے ایک خُدا کا بُت بنواتے ہیں، اَور اُس کے سامنے جھُک کر اُس کی عبادت کرتے ہیں۔


بابیل کے معبُود بیلؔ اَور نبوؔ جُھک گئے؛ اُن کے بُت بوجھ اُٹھانے والے چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جِن مورتیوں کو وہ لیٔے پھرتے تھے، اُن کے لئے بوجھ بَن گئی ہیں، تھکے ہوؤں کے لیٔے ایک بوجھ۔


لق لق، ہر قِسم کے بگلے، ہُدہُد اَور چمگادڑ۔


تَب ” ’وہ پہاڑوں سے کہیں گے، ”ہم پر گِر پڑو!“ اَور ٹیلوں سے، ”کہ ہمیں چھُپا لو!“ ‘


وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔


مُورت کو کاریگر ڈھالتا ہے، اَور سُنار اُس پر سونے کی تہہ جماتا ہے اَور اُس کے لیٔے چاندی کی زنجیروں بناتا ہے۔


” ’وہ اَپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے اَور اُن کا سونا ناپاک چیز ہوگا۔ یَاہوِہ کے غضب کے دِن اُن کی چاندی اَور سونا اُنہیں بچا نہ سکیں گے۔ نہ وہ اُن کی بھُوک مٹا سکیں گے اَور نہ اُن کا پیٹ بھر سکیں گے کیونکہ اِسی سے ٹھوکر کھا کر اُنہُوں نے گُناہ کیا۔


”اِس لیٔے بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تَوبہ کرو! اَپنے بُتوں سے مُنہ موڑ لو اَور اَپنی تمام مکرُوہ حرکتوں سے باز آؤ!


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


چنانچہ اُنہُوں نے سَب غَیر معبُود جو اُن کے پاس تھے۔ اَور اُن کے کانوں کی بالیاں یعقوب کو دے دیں اَور یعقوب نے اُنہیں شِکیمؔ میں بلُوط کے درخت کے نیچے دفن کر دیا۔


تلاش کرنے کا اَور ترک کر دینے کا وقت۔ محفوظ رکھنے کا اَور پھینک دینے کا وقت۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، اُن کی عبادت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات