Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 آخِری دِنوں میں یُوں ہوگا کہ یَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گا اَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛ وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا، اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 आख़िरी ऐयाम में रब के घर का पहाड़ मज़बूती से क़ायम होगा। सबसे बड़ा यह पहाड़ दीगर तमाम बुलंदियों से कहीं ज़्यादा सरफ़राज़ होगा। तब तमाम क़ौमें जौक़-दर-जौक़ उसके पास पहुँचेंगी,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 آخری ایام میں رب کے گھر کا پہاڑ مضبوطی سے قائم ہو گا۔ سب سے بڑا یہ پہاڑ دیگر تمام بلندیوں سے کہیں زیادہ سرفراز ہو گا۔ تب تمام قومیں جوق در جوق اُس کے پاس پہنچیں گی،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:2
56 حوالہ جات  

اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گا اَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔ اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛ کیونکہ میرا گھر سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“


اَور اُس دِن ایک بڑا نرسنگا پھُونکا جائے گا اَور وہ جو اشُور کے مُلک میں تباہ ہو رہے تھے اَور وہ جو مِصر میں جَلاوطن ہو چُکے تھے، واپس آکر یروشلیمؔ کے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کی پرستش کریں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں صِیّونؔ کو واپس آؤں گا اَور یروشلیمؔ میں سکونت کروں گا۔ تَب یروشلیمؔ وفا کا شہر کہلائے گا اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کا پہاڑ مُقدّس پہاڑ کہلائے گا۔“


جَب ساتویں فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو آسمان سے بُلند آوازیں آنے لگیں جو یہ کہہ رہی تھیں: ”دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوؔند اَور اُن کے المسیح کی ہو گئی، اَور وہ اَبد تک بادشاہی کریں گے۔“


سَب سے پہلے تُمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ آخِری دِنوں میں راہِ حق کا مذاق اُڑانے والے آئیں گے جو اَپنی نَفسانی بدخواہشات کے مُطابق زندگی گُزاریں گے۔


لیکن یہ بات جان لے کہ آخِری زمانہ میں ہَولناک دِن آئیں گے۔


یہ اُس پتّھر کی رُویا کی تعبیر ہے جو بِنا اِنسانی ہاتھ کی مدد کے پہاڑ میں سے کاٹا گیا تھا۔ وہ پتّھر جِس نے لوہے، کانسے، مٹّی، چاندی اَور سونے کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ ”خُدائے عظیم نے بادشاہ کو بتا دیا ہے کہ مُستقبِل میں کیا ہوگا۔ خواب سچّا ہے اَور اُس کی تعبیر قابل یقین ہے۔“


تَب لوہا، مٹّی، کانسا، چاندی اَور سونا بھی ریزہ ریزہ ہو گئے اَور موسمِ گرما میں کھلیان پر پڑے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہو گئے اَور ہَوا اُنہیں اَیسے اُڑا کر لے گئی کہ اُن کا نِشان تک باقی نہ رہا۔ لیکن جو پتّھر مُورت پر گرا وہ ایک پہاڑ بَن گیا اَور ساری روئے زمین میں پھیل گیا۔


جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


اَے خُداوؔند، جِتنی قومیں آپ نے بنائی ہیں سَب آکر آپ کو سَجدہ کریں گی؛ اَور آپ کے نام کی تمجید کریں گی۔


پھر مَیں نے تخت دیکھے جِن پر وہ لوگ بیٹھے ہویٔے تھے جنہیں اِنصاف کرنے کا اِختیار دیا گیا تھا۔ اَور مَیں نے اُن لوگوں کی رُوحیں دیکھیں جِن کے سَر یِسوعؔ کی گواہی دینے اَور خُدا کے کلام کی وجہ سے کاٹ دئیے گیٔے تھے۔ اُن لوگوں نے نہ تو اُس حَیوان کو نہ اُس کی بُت کو سَجدہ کیا تھا، اَور نہ اَپنی پیشانی یا ہاتھوں پر اُس کا نِشان لگوایا تھا۔ اَور وہ زندہ ہوکر ایک ہزار بَرس تک المسیح کے ساتھ بادشاہی کرتے رہے۔


لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔


” ’آخِری دِنوں میں، خُدا کا فرمان ہے، مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔ اَور تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں نبُوّت کریں گی، تمہارے نوجوان رُویا، اَور تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے۔


تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَب مَیں تُمہیں یہ سمجھانے آیا ہُوں کہ مُستقبِل میں تمہارے لوگوں کا کیا حَشر ہوگا کیونکہ یہ رُویا آنے والے زمانہ سے تعلّق رکھتی ہے۔“


لیکن آسمان پر ایک خُدا ہے جو راز ظاہر کرتا ہے اُس نے نبوکدنضرؔ بادشاہ کو آنے والے دِنوں میں ہونے والی باتیں بتایٔی ہیں۔ آپ کا خواب اَورجو خیالات آپ کو پلنگ پر لیٹے ہُوئے آپ کے دماغ میں سے گزرے وہ یہ ہیں،


اُس وقت یروشلیمؔ یَاہوِہ کا تخت کہلائے گا اَور تمام قومیں یروشلیمؔ میں جمع ہُوں گی اَور یَاہوِہ کے نام کی تمجید کریں گی۔ تَب وہ پھر اَپنے ناپاک دِلوں کی ضِد پر نہ چلیں گے۔


اَور تُم اُس رات کی طرح گاؤگے جَب کویٔی مُقدّس عید مناتے ہو؛ جِس طرح لوگ بانسریوں کی دھُن سے مست ہوکر یَاہوِہ کے پہاڑ یعنی اِسرائیل کی چٹّان پر جاتے ہیں، اُسی طرح تمہارے دِل بھی شادمان ہوں گے۔


مُجھ سے مانگ، اَور مَیں قوموں کو تمہاری مِیراث، اَور ساری زمین کو تمہاری مِلکیّت بنا دُوں گا۔


اَب مَیں اَپنی اُمّت کے پاس لَوٹ کر جاتا ہُوں لیکن دیکھ میں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ یہ لوگ آنے والے دِنوں میں تمہاری قوم کے ساتھ کیسا سلُوک کریں گے۔“


تُو میری قوم اِسرائیل پر اُس طرح چڑھ آئے گا جِس طرح ایک بادل مُلک پر چھا جاتا ہے۔ اَے گوگ، مَیں آئندہ دِنوں میں تُجھے اَپنے مُلک پر چڑھا لاؤں گا تاکہ جَب مَیں قوموں کی نگاہوں کے سامنے تُجھ سے اَپنی تقدیس کراؤں تو وہ مُجھے جان لیں گے۔


”پھر بھی آخِری دِنوں میں، مَیں عیلامؔ کو جَلاوطنی سے واپس لاؤں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”باوُجُود اِس کے مَیں آنے والے دِنوں میں، مُوآب کو بحال کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ مُوآب کی سزا یہیں ختم ہوتی ہے۔


جَب تک یَاہوِہ اَپنے دِل کے منصُوبے کو پُورا نہ کر لیں، تَب تک یَاہوِہ کا قہر شدید نہ ٹلےگا۔ آنے والے دِنوں میں تُم اِسے سمجھوگے۔


یَاہوِہ کا غضب تَب تک موقُوف نہ ہوگا جَب تک کہ وہ اَپنے دِل کے منصُوبے اَچھّی طرح پُوری نہ کر لیں۔ آنے والے دِنوں میں تُم اُسے بخُوبی سمجھ لوگے۔


وہ فرماتے ہیں: ”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے میرا خادِم بنے۔ مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا، تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“


وہ سمُندر سے سمُندر تک اَور دریائے فراتؔ سے زمین کی اِنتہا تک حُکومت کرےگا۔


زمین کی اِنتہا تک سَب اِنسان یَاہوِہ کو یاد کریں گے اَور اُن کی طرف رُجُوع لائیں گے، دُنیا کی قوموں کے سَب خاندان اُن کے آگے سَجدہ کریں گے،


میں جانتا ہُوں کہ میرا نَجات دِہندہ زندہ ہے، اَور آخِرکار وہ زمین پر کھڑا ہوگا۔


تَب یعقوب نے اَپنے بیٹوں کو بُلایا اَور کہا: ”تُم سَب جمع ہو جاؤ تاکہ مَیں تُمہیں بتاؤں کہ آئندہ دِنوں میں تُم پر کیا کیا گزرے گا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پر سَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا، جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گی جہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔


میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛ میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔


”لیکن تُم جو یَاہوِہ کو ترک کرتے ہو اَور میرے مُقدّس پہاڑ کو فراموش کرتے ہو، جو قِسمت کے معبُود کے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہو اَور تقدیر کے معبُود کے لیٔے مِلی جُلی مَے کے جام بھرتے ہو،


اَے یَاہوِہ، آپ میری قُوّت اَور میرا قلعہ ہیں، اَور مُصیبت میں میری پناہ گاہ، زمین کے اِنتہا سے مُختلف قومیں، آپ کے پاس آئیں گی اَور کہیں گی، ”حقیقت میں ہمارے آباؤاَجداد جھُوٹے، نکمّے، اَور نکمّے معبُودوں کی پیروی اَور پرستش کرتے تھے۔


”شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت موریشیت کے باشِندے میکاہؔ نے نبُوّت کی تھی۔“ اُس نے یہُودیؔہ کے تمام لوگوں سے فرمایا تھا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ” ’صِیّونؔ میں کھیت کی مانند ہل چلایا جائے گا، اَور یروشلیمؔ کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گا، اَور بیت المُقدّس کی پہاڑی گھنی جھاڑیوں سے بھر جائے گی۔‘ “


وہ آکر صِیّونؔ کی پہاڑیوں پر خُوشی سے للکاریں گے؛ اَور یَاہوِہ کی نِعمتیں پا کر مسرُور ہوں گے۔ یعنی اناج، نئی مَے، تیل، اَور گائے بَیل اَور بھیڑ بکریوں کے بچّے۔ وہ ایک سیراب باغ کی مانند ہوں گے، اَور پھر کبھی غمزدہ نہ ہوں گے۔


مَیں بابیل میں بیلؔ کو سزا دُوں گا اَورجو کچھ اُس نے نگل لیا ہے اُسے اُس کے مُنہ سے اُگلواؤں گا۔ قومیں پھر اُس کی طرف روانہ نہیں ہُوں گی۔ اَور بابیل کی فصیل گِر جائے گی۔


خُدا کی رُویتوں میں وہ مُجھے اِسرائیل کے مُلک میں لے گیا اَور ایک بہت اُونچے پہاڑ پر کھڑا کر دیا جِس کے جُنوب کی جانِب چند عمارتیں تھیں جو شہر کی مانند نظر آتی تھیں۔


اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔


اَور بہت سِی اُمّتیں اَور زبردست قومیں یروشلیمؔ میں آئیں گی اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کی طالب ہوں گی اَور اُن سے فریاد کریں گی۔“


اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔


اَور تمام مُلک گِبعؔ سے لے کر یروشلیمؔ کے جُنوب میں رِمّونؔ تک عراباہؔ کے میدان کی طرح ہو جائے گی۔ لیکن بِنیامین کے پھاٹک سے لے کر پہلے پھاٹک کے مقام تک یعنی کونے کے پھاٹک تک اَور حَنن ایل کے بُرج سے لے کر بادشاہ کے انگوری حوضوں تک یروشلیمؔ بُلند کیا جائے گا اَور یہ اَپنے مقام پر قائِم رہے گا۔


کیونکہ سلطنت یَاہوِہ ہی کی ہے اَور وُہی قوموں پر حُکومت کرتے ہیں۔


ضِفونؔ کی چوٹیوں کی طرح، کوہِ صِیّونؔ، جو عظیم بادشاہ کا شہر ہے، اَپنی شان و شوکت کے لحاظ سے اعلیٰ ہے، اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے۔


خُدا کے رتھ ہزارہا ہیں بَلکہ ہزاروں ہزار ہیں؛ خُداوؔند پاک کوہِ سِینؔائی سے اَپنے مَقدِس میں آئے۔


یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛


یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔


میرے جیتے جی یَاہوِہ نے میری قُوّت توڑ دی؛ اَور میری عمر گھٹا دی۔


قومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی، اَور بادشاہ تیری صُبح کی تجلّی میں چلیں گے۔


پھر اَیسا ہوگا کہ ایک نئے چاند سے دُوسرے نئے چاند کے دِن تک اَور ایک سَبت سے دُوسری سَبت تک تمام بنی نَوع اِنسان آکر میرے سامنے جھُکیں گے۔“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات